कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ کے دو نوجوانوں کی بھوک ہڑتال کو علمائے اہل سنت کی تائید و حمایت

گستاخ رام گیری کو فوری طور پر گرفتار کرکے اُس کو سخت سزا دی جائے: مولانا عبدالعظیم رضوی

ناندیڑ:24؍اگست ( نمائندہ اعتبار) علمائے اہل سنت ناندیڑ کے ایک نمائندہ وفد نے گزشتہ روز حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے معلون رام گیری مہاراج کو گرفتار کرنے کے مطالبہ کو لے کر بے مدت بھوک ہڑتال بیٹھے ہوئے ناندیڑ کے دو نوجوان محمد یٰسین چودھری اور شیخ آفتاب شیخ یونس سے مل کر اُن کی ہڑتال کو اپنی تائید و حمایت کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملعون نام نہاد مذہبی رہنماء رام گیری مہاراج نے پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی کی تھی جس کی وجہہ سے پورے ملک کے مسلمانوں میں شدید برہمی اور مذمت کا اظہار کیا جارہا ہے اور اُس ملعون کو گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں رام گیری مہاراج کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد اس کی گرفتاری کے لئے حکومت پر دباؤ بنانے کے لیے ناندیڑ ضلع کلکٹر آفس کے روبرو محمد یٰسین چودھری اور شیخ آفتاب شیخ یونس نے جمعرات 22 اگست کی صبح سے بے مدت بھوک ہڑتال شروع کی ہے اور یہ ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ملعون رام گیری مہاراج کو گرفتار نہیں کرلیا جاتا۔ واضح رہے کہ ہڑتال کے پہلے ہی دن مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے ذمہ داران نے ہڑتال کیمپ پر پہنچ کر اپنی تائید و حمایت کا اعلان کیا، وہیں جمعہ کے دن علمائے اہل سنت ناندیڑ کے ایک نمائندہ وفد نے بھی ہڑتال کیمپ پر پہنچ کر اپنی تائید و حمایت درج کروائی ۔ اس موقع پر حضرت مولانا عبدالعظیم رضوی نے کہا کہ رام گیری مہاراج جو دراصل مہاراج نہیں ہے اُس نے حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ الفاظ کہے۔ جس کی وجہہ سے مسلمانوں میں شدید برہمی پائی جارہی ہے۔ اسی طرح گزشتہ کئی سالوں سے شرپسند عناصر ‘پیغمبر محمدﷺ و اسلام کے بارے میں گستاخانہ الفاظ کہہ رہے ہیں، لیکن اُن کے خلا ف کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ اس لیے وزیر اعلیٰ مہاراشٹر سے ہمارا مطالبہ ہے کہ رام گیری مہاراج کو فوری طور پر گرفتار کرکے ایسی سخت سزا دی جائے کہ آئندہ کوئی بھی پیغمبر محمدﷺ و اسلام کے بارے میں گستاخانہ الفاظ کہنے کی جرأت نہ کر پائے اور ملک میں امن برقرار رہے۔ علمائے اہل سنت ناندیڑ کے وفد میں حضرت مولانا عبدالعظیم رضوی، مولانا ہارون نظامی، مولانا رفیق مصباحی، حافظ امان الرب، حافظ غلام مصطفیٰ، حافظ اسلم، حافظ عبدالواجد، حافظ فیروز رضا، حافظ یونس و دیگر موجود تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے