कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ کے دوروزہ تبلیغی اجتماع کا رقت انگیز دعا کے ساتھ اختتام

ناندیڑ:2؍جنوری(حامد اظہر)ناندیڑضلع کادوروزہ تبلیغی اجتماع رقت انگیز دعا کے ساتھ بدھ کی شب اختتام پذیرہوا۔ تاحد نظر سروں کے سمندر کے درمیان رقت انگیز دعا کی گئی۔ اس موقع پر کم و بیش ایک لاکھ کے قریب مسلمانوں نے شرکت کی۔اجتماع کے آخری دن بعد نماز عصر نکاح کی مجلس ہوئی جس میں31نکاح ہوئے۔ اس کے بعد مفتی فرقان نےخطاب کیا،جبکہ بعد نماز مغرب خصوصی خطاب مولانا محمود صاحب آکولہ کا ہوا ۔اس کے بعد دعا ہوئی۔ناندیڑ شہر کا ضلعی دو روزہ تبلیغی اجتماع کا انعقاد 31 دسمبر و یکم جنوری کو اردھاپور میں بحسن و خوبی عمل میں آیا۔ اس موقع پر علماء کرام نے اپنے خطاب میں دعوت و تبلیغ کی اہمیت سے واقفیت کروائی۔ علمائے کرام نے کہا کہ کسی بھی عبادت پر اللہ کی مدد و نصرت کا وعدہ نہیں ہے سوائے دعوت دین کے۔ دعوت دین امت مسلمہ کا فرض منصبی ہے جس کی برکت سے پورے عالم میں خیر کی فضائے پھیلی گی۔ آج امت مسلمہ بے شمار مسائل کا شکار ہے، ہر گھر و خاندان میں، میاں و بیوی، اولاد و والدین میں نا اتفافی و انتشار کی کیفیت ہے، اگر ہم اللہ کے دین کا کام کریں گے تو غیب سے اللہ کی مدد و نصرت آئے گی، اتحاد و اتفاق، محبت و سکون میسر ہوگا۔ علمائے کرام نے اپنے خطاب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کی اہمیت بھی بتائی، اور سنت رسول صلی اللہ علیہ و وسلم پر عمل پیرا ہونے پر دنیا و آخرت کی کامیابی کو یقینی بتایا۔ علمائے کرام نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ سنتوں پر عمل دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضامن ہے اور سنتوں سے بے اعتنائی دنیا و آخرت میں رسوائی کا موجب ہے۔ ہر مسلمان کو چاہئے کہ اپنی زندگی میں سنتوں کو اپنانے کی پوری کوشش کریں، اس معاملہ میں ذرہ برابر بھی بھی غفلت نہ کریں، اپنے اہل و عیال، اڑوس پڑوس اور دنیا کے ہر انسان کو اللہ و رسول صلی اللہ علیہ و وسلم کی اطاعت کرنے کی ترغیب دیں۔ علمائے کرام نے اس موقع پر اللہ تعالیٰ کی قدرت و کبریائی پر بھی پر مغز و فکر انگیز خطاب کیا۔ عزت و ذلت، مشکل و راحت، بیماری و شفاء دینے والا اور کائنات کے زرہ ذرہ پر قدرت رکھنے والے رب کی نا فرمانی سے اجتناب کرنے کی ترغیب دی، نیز مذکورہ باتوں پر یقین رکھتے ہوئے غیر شرعی رسم و رواج سے بچنے کی تلقین کی۔ شادیوں کو سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق سادگی سے کرنے، جہیز و نمائش اور بے پردگی کی نحوست کو ختم کرنے کے لیے نوجوانوں کے ضمیر کو جھنجھوڑا۔واضح رہے کہ اجتماع کے لیے50 ایکڑ زمین پر خصوصی انتظامات کئے گئےتھے۔اجتماع سے چلہ اور چار ماہ کی ستر70جماعتیں نکلیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے