कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ کیلئے باعثِ افتخار: معروف قانون داں ایڈوکیٹ ایم زیڈ صدیقی نئی دہلی میں باوقار اعزاز سے سرفراز

ٍناندیڑ:22؍دسمبر(راست) اقوامِ متحدہ نے ۱۸؍ دسمبر ۲۰۰۸ء کو اپنی ایک قرارداد کے ذریعے دنیا بھر میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے شعور کو بیدار کرنے کے لیے ہر سال یومِ اقلیت منانے کی اپیل کی تھی۔ اسی پس منظر میں ہندوستان میں ساوتھ ایشین مائناریٹیز لائرز ایسوسی ایشن، نئی دہلی (SAMLA) کا قیام عمل میں آیا، جو ہر سال یومِ اقلیت کے موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد کرتی ہے۔(SAMLA) نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی نئی دہلی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔مورخہ ۱۸؍ ڈسمبر ۲۰۲۵ء کو نئی دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں منعقدہ اس عظیم الشان تقریب میں ملک بھر سے منتخب کردہ قانون دانوں اور سپریم کورٹ و ہائی کورٹ کے موظف ججس نے شرکت کی۔ اس موقع پر (SAMLA) کی جانب سے ناندیڑ شہر کی معروف شخصیت اور کہنہ مشق قانون داں ایڈوکیٹ ایم زیڈ صدیقی صاحب کو ان کی بے لوث اور بہترین قانونی ،سماجی، وتعلیمی خدمات کے اعتراف میں خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ایسوسی ایشن کے صدر نے معزز ججس اور وکلاء کی موجودگی میں ایڈوکیٹ ایم زیڈ صدیقی صاحب کو توصیفی سند اور مومنٹو پیش کیا۔ واضح رہے کہ یہ تنظیم ہر سال اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت اور قانونی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وکلاء کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اعزاز سے نوازتی ہے۔ ناندیڑ کے ایک سینئر وکیل ایم زیڈ صدیقی صاحب کو قومی سطح پر یہ اعزاز ملنا شہر اور ریاست کیلئے فخر کی بات ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے