कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ڈویژن میں ٹرینوں اور اسٹیشنوں پر غیر مجاز فروخت کے خلاف خصوصی مہم

ناندیڑ:30؍مارچ (نامہ نگار)ساؤتھ سینٹرل ریلوے کے ناندیڑ ڈویژن کی جانب سے ہیڈکوارٹر کی ہدایات کے مطابق 22 مارچ 2026 سے 28 مارچ 2026 کے دوران ٹرینوں اور اسٹیشنوں پر غیر مجاز فروخت کے خلاف خصوصی مہم چلائی گئی۔ اس مہم کا مقصد غیر قانونی فروخت پر روک لگانا اور مسافروں کو محفوظ، صاف ستھری اور ضابطے کے مطابق خدمات فراہم کرنا تھا۔اس مہم کے دوران کمرشیل انسپکٹر اور ٹکٹ چیکنگ عملے نے ڈویژن کے مختلف روٹس پر سخت جانچ پڑتال کی۔ ان میں واشیم۔اکولہ،پربھنی۔پرتور، پربھنی۔پرلی، جالنہ۔چھترپتی سمبھاجی نگر، ناندیڑ۔عادل آباد، ناندیڑ۔واشیم اور چھترپتی سنبھاجی نگر۔منماڑ کے راستے شامل تھے۔اس مشترکہ کارروائی کے دوران کل 35 غیر مجاز فروش؍خوانچہ فروش پکڑے گئے، جن کے خلاف ریلوے قوانین کے تحت کارروائی کی گئی۔ اس کارروائی میں EFT کے ذریعے کل 13,860 روپئے جرمانہ وصول کیا گیا۔مسافروں کو صاف اور محفوظ سفر کا تجربہ فراہم کرنے، غیر مجاز اور غیر معیاری غذائی اشیاء کی فروخت کو روکنے اور ریلوے اسٹیشنوں و ٹرینوں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے ناندیڑ ڈویژن کی جانب سے اس طرح کی مہمات باقاعدگی سے چلائی جاتی ہیں۔ساؤتھ سینٹرل ریلوے نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف مجاز فروشوں سے ہی اشیائے خورد و نوش خریدیں اور ریلوے اسٹیشنوں و ٹرینوں میں صفائی، نظم و ضبط اور سلامتی برقرار رکھنے کے لیے ریلوے انتظامیہ سے تعاون کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے