कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: پولیس کے یوم تاسیس کے موقع پر شاندار پولیس نمائش کا اہتمام

ناندیڑ:6؍جنوری ( نمائندہ اعتبار) پولیس فورس کے یوم تاسیس کے موقع پر پولیس ہیڈکوارٹر ناندیڑ میں پولیس فورس کی جانب سے ایک شاندار نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔ اس نمائش میں ضلع پولیس فورس کے مختلف شعبوں کے اسٹالز لگائے گئے تھے۔ مذکورہ نمائش کو دیکھنے کے لیے طلبہ کی جانب سے پرجوش ردعمل دیکھنے میں آیا اور متعدد اسکول اور کالج کے طلبہ مذکورہ نمائش کو دیکھنے کے لیے پولیس ہیڈ کوارٹر پہنچے ۔ اس نمائش کی وجہ سے طلباء کو پولیس فورس کے کام کے بارے میں معلومات حاصل ہوئی ہے۔مذکورہ نمائش میں محکمہ پولیس کی جانب سے سائبر سیل، ٹرسٹ سیل، بم ڈٹیکشن اسکواڈ، ہتھیاروں کا شعبہ، ڈاگ اسکواڈ اور کتوں کی نمائش، محکمہ ٹریفک، سیکورٹی ہیلپ لائن، وائرلیس سسٹم، فنگر پرنٹنگ وغیرہ کے اسٹالز لگائے گئے تھے۔ مذکورہ اسٹال پر اس متعلقہ محکمہ کے پولیس افسران اور ملازمین نے طلباء اور شہریوں کو تفصیلی معلومات فراہم کیں کہ اس محکمہ کا کام کیسے چلتا ہے۔اس پولیس نمائش کو دیکھنے کے لیے تقریباً ڈیڑھ سے دو ہزار طلبہ اور شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس ہیڈ کوارٹر میں پولیس پریڈ کا اہتمام کیا گیا، پریڈ میں 25 پولیس افسران اور 180ملازمین نے شرکت کی۔اس کے علاوہ لوک سبھا کے ضمنی انتخابات اور اسمبلی کے عام انتخابات میں پولیس کو معاونت فراہم کرنے والے این سی سی کیڈٹس، این ایس ایس کیڈٹس، اور سابق فوجیوں سمیت مجموعی طور پر 228 افراد کو بہترین بندوبست کرنے پر ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمارکے ہاتھوں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ اس پروگرام کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ نے تمام طلبہ و شہریوں کو پولیس رائزنگ ڈے کے موقع پر رہنمائی فراہم کی۔اس موقع پر ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سورج گُرو، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہوم ناندیڑ ڈاکٹر اشونی جگتاپ، لوکل کرائم برانچ کے انسپکٹر اُدیے کھنڈے رائے، ریزرو انسپکٹر وجئے دھونڈگے کے علاوہ مختلف پولیس اسٹیشنوں، برانچس و ہیڈکوارٹر کے افسران و ملازمین موجود تھے۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے