किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ پولیس کی ’’مشن سمادھان‘‘ کے تحت تین نئی ڈیجیٹل سہولیات کا آغاز

ناندیڑ:27؍مئی ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع پولیس کی جانب سے’’مشن سمادھان‘‘کے تحت شہریوں کے ساتھ بہتر رابطے کے مقصد سے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کے ہاتھوں تین اہم ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح عمل میں آیا۔ پولیس اور معاشرے کے درمیان قریبی تعلق ہوتا ہے، اور پولیس کی کارکردگی کا براہِ راست اثر معاشرے پر پڑتا ہے۔ پولیس 24 گھنٹے عوامی خدمت میں مصروف عمل ہوتی ہے، اور اسی جذبے کے تحت ’’مشن سہیوگ‘‘ کے تحت کئی مثبت اقدامات کیے جا رہے ہیں جن میں سے ایک ’’مشن سمادھان‘‘ ہے۔
یہ مشن ناندیڑ پولیس اور شہریوں کے درمیان اعتماد اور رابطے کو مضبوط کرنے کا ذریعہ ہے۔ وزیر اعلیٰ کے 100 دن کے ایکشن پلان کے تحت یہ سہولیات متعارف کرائی گئیں:
واٹس ایپ چیٹ بوٹ: شہریوں کو فوری معلومات اور خدمات فراہم کرنے والا رابطہ نظام۔
آن لائن شکایت ازالہ نظام: شفاف اور بروقت شکایت کے ازالے کی سہولت۔
ناندیڑ پولیس واٹس ایپ چینل: پولیس کی اہم ہدایات، خبریں، روزمرہ کارروائیاں، انتباہات اور ریئل ٹائم اپڈیٹس کے لیے ایک پلیٹ فارم۔
ان ڈیجیٹل اقدامات کا مقصد شہریوں کو مؤثر پولیس خدمات مہیا کرنا، ان سے آسانی سے رابطہ ممکن بنانا، اور انہیں گھر بیٹھے آن لائن شکایت درج کرانے کی سہولت فراہم کرنا ہے، تاکہ ان کا وقت اور محنت بچائی جا سکے۔افتتاحی تقریب میں وزیر اتول ساوے (سرپرست وزیر ناندیڑ)، رکن پارلیمان اشوک چوہان، ڈاکٹر اجیت گوپچڈے، ڈی آئی جی شہاجی اماپ، ضلع کلکٹر راہول کرڈیلے، اور پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار سمیت دیگر افراد موجود تھے۔مشن سمادھان کی منصوبہ بندی اور نفاذ ایس پی ابیناش کمار کی قیادت میں انسپکٹر ماروتی چوہان اور سائبر ٹیم کے تعاون سے، SETTribe کے ذریعے عمل میں آیا۔ ان ڈیجیٹل اقدامات سے ناندیڑ پولیس کا نظام مزید جدید اور عوام دوست بنے گا۔عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ان نئی ڈیجیٹل خدمات سے استفادہ کریں، اپنا فیڈبیک دیں، اور اس سسٹم کو مزید مؤثر بنانے میں تعاون کریں۔ فی الحال یہ سہولت بیٹا ورژن میں ہے، اور اس میں مزید بہتری کی جائے گی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے