कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ پولیس عملہ کے ریٹائرڈپولیس آفیسر اور ملازمین کو اعزاز

ناندیڑ:یکم؍اپریل (نمائندہ اعتبار) ناندیڑ پولیس عملہ کے ایک سب ڈویژنل پولیس آفیسر، ایک گریڈ پولیس سب انسپکٹر، تین اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر اور پانچ پولیس حوالدار، اس طرح مجموعی طور پر 10 افراد مقررہ عمر کے مطابق 31 مارچ 2025 ء کو ریٹائر ہو گئے ہیں۔اس ضمن میں31 مارچ 2025 ء کو ناندیڑ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کے ہاتھوں تمام ریٹائرڈ پولیس افسران و ملازمین کا شال، گل دستہ اور تحائف دے کر اعزاز کیا گیا۔ اس موقع پر ابیناش کمار نے تمام ریٹائرڈ افسران کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزاریں، اپنی صحت کا خیال رکھیں اور خوشحال زندگی گزاریں۔یہ تقریب ایس پی آفس کے منتھن ہال میں منعقد ہوئی، جس میں پولیس ویلفیئر آفیسر نامدیَو رٹھٹھے، وزیر آباد پولیس اسٹیشن کے انسپکٹرپرمیشور کدم سمیت کئی پولیس افسران اور ملازمین بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اس پروگرام کی نظامت مایا بھوسلے (پولیس سب انسپکٹر) نے کی، جبکہ اس کا عمدہ انتظام پولیس ویلفیئر کی جانب سے سویتا بھملواڑ نے کیا۔ریٹائرڈ ہونےو الے افسران و ملازمین کے نام حسب ذیل ہیں۔
(۱) شیخ رفیق شیخ چاند صاحب ( ایس ڈی پی او۔ سب ڈویژن بلولی)
(۲) سنجے نامدیو کیڑکر (ग्रेपोउपनि ۔ श.वा.शा. नांदेड )
(۳) بھیم راؤ دھونڈیبا رینکے ( سب انسپکٹر آف پولیس۔ پولیس اسٹیشن کنڈلواڑی )
(۴) کیشو جلباجی رینکے ( سب انسپکٹر آف پولیس۔ پولیس اسٹیشن بارڈ)
(۵) پنڈت رام جی راٹھوڑ ( سب انسپکٹر آف پولیس۔ پولیس اسٹیشن مکھیڑ)
(۶) وشووناتھ تکارام رُنجے ( پولیس ہیڈکانسٹبل۔ پولیس ہیڈکوارٹر)
(۷) وٹھل لکشمن گجبھارے ( پولیس ہیڈکانسٹبل۔ پولیس ہیڈکوارٹر)
(۸) رگھوناتھ شنکر رینکے ( پولیس ہیڈکانسٹبل۔ پولیس اسٹیشن ایئرپورٹ)
( ۹) پرکاش بدوسنگھ راٹھوڑ ( پولیس ہیڈکانسٹبل۔ پولیس اسٹیشن بارڈ)
(۱۰) لالو شیورام مدنوروالے ( پولیس ہیڈکانسٹبل۔ پولیس اسٹیشن دھرم آباد)

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے