किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ پولیس دستہ کی دہشت گردانہ حملے کے خلاف احتیاطی مشق (ماک ڈرل)

ناندیڑ:7؍مئی ( نمائندہ اعتبار) مورخہ 22؍اپریل 2025 ء کو پہلگام میں دہشت گردوں نے حملہ کر کے بھارت کے 27 سیاحوں کو بے رحمی سے قتل کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ چند دن قبل مذہبی تنازعے کی بنیاد پر ناگپور، ناسک، نندربار، اہلیہ نگر جیسے مقامات پر فرقہ وارانہ فسادات بھی ہوئے تھے۔ ان حالات کے پیشِ نظر ناندیڑ ضلع میں قانون و نظم و نسق کی صورتِ حال بگڑنے نہ پائے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں پر بروقت قابو پایا جا سکے، اس مقصد سے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمارنے فساد پر قابو پانے اور دہشت گردانہ حملے کی عملی مشق کروانے کے احکامات جاری کیے تھے۔اسی کے تحت آج مورخہ 7؍مئی 2025 کو ناندیڑ ضلع پولیس کا کوئیک ریسپانس یونٹ، جس میں ایک آفیسر اور 32 اہلکار شامل تھے، بی ڈی ڈی ایس کے 2 آفیسر اور 4 اہلکار، ایک سونگھنے والا کتا (شوان سیبا)، انسداد دہشت گردی یونٹ سے 1 آفیسر اور 2 اہلکار، انسداد دہشت گردی شاخ سے 1 آفیسر اور 3 اہلکار، ساتھ ہی آر پی ایف کے 1 آفیسر اور 7 جوان، جی آر پی کے 2 آفیسر اور 10 اہلکار، ایس آئی بی اور سی آئی بی ڈویژن کے آفیسران، فائر بریگیڈ کا 1 آفیسر اور 4 جوان، طبی ٹیم کا 1 آفیسر اور 4 ملازمین کی موجودگی میں ناندیڑ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 01 پر صبح 11:15 بجے سے دوپہر 12:30 بجے کے درمیان مشترکہ طور پر فساد پر قابو پانے اور دہشت گردی کے خلاف مشق (ماک ڈرل) انجام دی گئی۔ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار ناندیڑ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ناندیڑ پولیس دستہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح لیس اور چوکس ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی افواہ پر یقین نہ کریں، اور اگر کوئی مشتبہ فرد یا چیز نظر آئے تو فوراً پولیس کو مطلع کریں۔ اطلاع دینے کے لیے 9975629251 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے