किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ :پولیس افسران و ملازمین ریٹائرڈہونے پر تہنیت

ناندیڑ:31؍دسمبر ( نامہ نگار) ناندیڑ پولیس محکمہ کے ایک سب انسپکٹر، تین پولیس سب انسپکٹر، چار گریڈ پولیس سب انسپکٹر، تین سب پولیس سب انسپکٹر، ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل اور ایک پولیس کانسٹیبل، اس طرح کل 13پولیس افسران اور ملازمین مقررہ عمر پوری ہونے کی بنیاد پر 31 دسمبر 2024 ء کو ریٹائر ہو گئے۔آج منگل کے دن ان افسران کو الوداعی تقریب منعقد کر کے رخصت دی گئی۔ اس موقع پر پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی رہنمائی میں ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج گُرو کے ہاتھوں تمام ریٹائرڈ افسران اور ملازمین کی گل پوشی، شال، ناریل اور تحائف دے کر عزت افزائی کی گئی۔تقریب کے دوران ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ نے ریٹائرڈ افسران کو مشورہ دیا کہ اپنی پنشن کی رقم کو مناسب طور پر منظم کریں اور اسے اچھے کاموں کے لیے استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریٹائرڈ افسران اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزاریں اور اپنی صحت کا خیال رکھ کر خوشحال اور خوشگوار زندگی گزاریں۔یہ تقریب ایس پی آفس کے منتھن ہال میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر نام دیو رٹّھے، پولیس انسپکٹر ویلفیئراور دیگر پولیس افسران اور ملازمین بڑی تعداد میں موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت نام دیو رٹّھے نے کی، جبکہ پولیس ویلفیئر آفیسر محترمہ سویتا بھیملواڑ نے تقریب کے انتظامات بہترین طریقے سے کیے۔
ریٹائرڈ پولیس افسران اورملازمین کے نام درج ذیل ہیں۔
سب انسپکٹر بلونت جمعدار، شہری واچ اینڈ وارڈ، وزیرآباد
پولیس سب انسپکٹر بلی رام راٹھوڑ، کنٹرول روم
پولیس سب انسپکٹر چاند ابراہیم سید، پولیس اسٹیشن مکرم آباد
پولیس سب انسپکٹر لہو رام جی گھوگے، کنٹرول روم
گریڈ پولیس سب انسپکٹر دتّا ہاسیپّا کائتواڑ، پولیس ہیڈ کوارٹر ناندیڑ
گریڈ پولیس سب انسپکٹر گورکھ رگھوناتھ بھوسی کر، پولیس اسٹیشن ایئرپورٹ
گریڈ پولیس سب انسپکٹر انکش رام جی گھوگے، کنٹرول روم
گریڈ پولیس سب انسپکٹر انیل بلپّا سریواستو، شہری واچ اینڈ وارڈ
سب پولیس سب انسپکٹر کرشن ناگناتھ جائےوار، پولیس ہیڈ کوارٹر ناندیڑ
سب پولیس سب انسپکٹر عبدالقادر عبدالکریم پولیس اسٹیشن قندہار
سب پولیس سب انسپکٹر ناگوراؤ سنبھاجی لوکھنڈےگردوارہ سیکوریٹی اسکواڈ
پولیس ہیڈ کانسٹیبل اُتم مانک راؤ نرڈےپولیس ہیڈکوارٹر ناندیڑ
پولیس کانسٹیبل بلونت اَنّا راؤ بیرادر پولیس اسٹیشن مکرم آباد۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے