कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر 201 کارروائیاں

ناندیڑ:3؍مارچ (نمائندہ اعتبار) شہر ٹریفک برانچ وزیرآباد کی جانب سے غیر قانونی مسافر برداری، بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور بغیر پرمٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت مہم چلائی گئی، جس کے دوران مجموعی طور پر 201 کیس درج کیے گئے۔ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمارنے شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے مسئلہ پر قابو پانے کے لیے غیر قانونی مسافر برداری، بغیر لائسنس؍ پرمٹ گاڑیوں، تیز رفتار ڈرائیونگ اور فٹاکا بلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ اسی ہدایت پر 2؍مارچ کو شری بھاگوت ناگرگوجے، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر، شہر ٹریفک برانچ وزیرآباد نے پرمیشور کدم، پولیس انسپکٹر پولیس اسٹیشن وزیرآباد، عملہ اور فساد کنٹرول دستہ کے آفیسران کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن روڈ، مہاویر چوک، کلامندر، ورکشاپ، راج کارنر اور چھترپتی چوک علاقوں میں گاڑیوں کے کاغذات کی جانچ کی۔اس دوران آٹو رکشہ ڈرائیوروں کو باوردی رہنے کی ہدایت بھی دی گئی۔ ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے والی گاڑیوں، ٹرپل سیٹ سواری، بغیر لائسنس گاڑیوں اور دیگر خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 201 مقدمات درج کیے گئے۔پولیس انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بڑھتی ہوئی ٹریفک کے پیش نظر اپنی فوروہیلر اور ٹووہیلر گاڑیاں مقررہ پارکنگ مقامات پر ہی کھڑی کریں، سڑکوں پر پھل گاڑیاں یا دیگر اشیاء رکھ کر تجاوزات نہ کریں، ٹریفک سگنل کی پابندی کریں اور کسی بھی قسم کی ایسی حرکت سے گریز کریں جس سے ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہو۔ بصورت دیگر موٹر وہیکل ایکٹ اور دیگر قوانین کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔یہ کارروائی ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سورج گرو کی رہنمائی میں شہر ٹریفک برانچ وزیرآباد، پولیس اسٹیشن وزیرآباد کے آفیسران، پولیس عملہ اور فساد کنٹرول دستہ کے اہلکاروں نے انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے