कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ و ہنگولی میں پولیس کے بڑے چھاپے، 73 لاکھ روپئے کا گٹکھا اور 1 کروڑ 03 لاکھ روپئے کا مال ضبط

ناندیڑ: 20؍جنوری ( نمائندہ اعتبار) غیر قانونی کاروبار کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل ناندیڑ رینج شاہ جی اُماپ کی خصوصی ہدایت پر ہنگولی اور ناندیڑ میں بڑے پیمانے پر چھاپے مارے گئے، جن میں مجموعی طور پر 73 لاکھ روپئے مالیت کا گٹکھا اور گاڑیوں سمیت 1 کروڑ 03 لاکھ روپئے کا مال ضبط کیا گیا۔ پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل شاہ جی اُماپ نے ناندیڑ رینج میں جاری غیر قانونی کاروبار پر لگام لگانے کے مقصد سے اپنے ماتحت افسران اور عملے کو متحرک کیا تھا۔ اس کارروائی کے تحت اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر دشرتھ تلیڈوار اور 5 اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے سب سے پہلے ہنگولی ضلع کے بالاپور علاقے میں 19؍جنوری کی علی الصبح کارروائی کرتے ہوئے تین فوروہیلر گاڑیوں سے 14 لاکھ 67 ہزار روپئے مالیت کا گٹکھا ضبط کیا، ساتھ ہی 10 لاکھ روپئے مالیت کی 3 فوروہیلر گاڑیاں بھی تحویل میں لی گئیں۔ اس معاملے میں ملزمین کرن سداشیو آوچار، عمر 20 سال، ساکن بھوسی تعلقہ کلمَنوری ضلع ہنگولی اور پربھاکر دگمبر آوچار، عمر 32 سال، ساکن بھوسی تعلقہ کلمَنوری ضلع ہنگولی کے خلاف پولیس اسٹیشن اکھاڑا بالاپور میں جرم نمبر 26/2026 کے تحت دفعات 123، 274، 275، 323، 3(5) بی این ایس اور دفعات 26(2)، 27(2)، 30(2)، 59 فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کیس کی مزید تفتیش پولیس انسپکٹر وشنوکانت گٹے کر رہے ہیں۔ اس کے بعد اسی ٹیم نے ناندیڑ شہر کے اتوارہ علاقے میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مار کر 58 لاکھ 26 ہزار روپئے مالیت کا گٹکھا اور مال سپلائی کرنے والا 20 لاکھ 50 ہزار روپئے مالیت کا ایک ٹرک ضبط کیا۔ اس کارروائی میں شیخ جبران شیخ مقیت ، عمر 26 سال، ساکن دیگلور ناکہ ضلع ناندیڑ اور گنیش رام راؤ کرہالے، عمر 26 سال، ساکن تروپتی نگر دھنے گاؤں تعلقہ و ضلع ناندیڑ کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ پولیس اسٹیشن اتوارہ میں مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری تھی۔ دونوں مقامات پر کی گئی کارروائیوں میں پولیس نے مجموعی طور پر 72 لاکھ 93 ہزار روپئے مالیت کا گٹکھا، 3 فوروہیلر گاڑیاں اور 1 ٹرک ضبط کرتے ہوئے کل 1 کروڑ 03 لاکھ روپئے کا مال برآمد کیا ہے۔ اس کارروائی میں اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر دشرتھ تلیڈوار کے علاوہ پولیس ہیڈ کانسٹیبل پردیپ خانسولے، سنجیو جِنکلواڑ، کانسٹیبل گنیش دھمال اور کاماجی گاولی نے حصہ لیا۔ اس نمایاں کارکردگی پر پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل ناندیڑ رینج شاہ جی اُماپ نے ٹیم کے افسران اور اہلکاروں کے لیے 15,000 روپئے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی اس بات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے کہ آیا اس غیر قانونی کاروبار کو مزید کسی کا تحفظ یا مدد حاصل تھی یا نہیں۔ پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل ناندیڑ رینج شاہ جی اُماپ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں جاری غیر قانونی کاروبار کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن، ناندیڑ رینج کی ویب سائٹ nandedrange.mahapolice.gov.in یا ‘خبر’ ہیلپ لائن 91 50 100 100 پر دے کر سماج سے ایسے غیر قانونی دھندوں کے خاتمے میں تعاون کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے