कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ و لاتور میں جوا اڈوں پر پولیس کے بڑے چھاپے

8 لاکھ 68 ہزار روپئے مالیت کا مال ضبط، دیسی پستول بھی برآمد

ناندیڑ:31؍جنوری (نمائندہ اعتبار)پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ناندیڑ رینج شری شاہ جی اُماپ کی ہدایت پر ناندیڑ اور لاتور اضلاع میں غیر قانونی کاروبار خصوصاً جوا کے اڈوں کے خلاف بڑی کارروائی انجام دی گئی، جس میں نقد رقم، موبائل فون، جوا کا سامان اور ایک دیسی آتشیں اسلحہ ضبط کیا گیا۔غیر قانونی سرگرمیوں پر لگام کسنے کے مقصد سے ڈی آئی جی شری شاہ جی اُماپ نے اپنے دفتر کے افسران و اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس نے لاتور ضلع کے اُدگیر اور ناندیڑ شہر کے اتوارہ علاقہ میں کامیاب چھاپے مارے۔پہلے مرحلہ میں اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر رام ماچےواڑ اور 5 اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے بتاریخ 27؍جنوری 2026ء کو اُدگیر دیہی پولیس اسٹیشن حدود کے نائک چوک میں واقع رمیش گیری کے جوا اڈے پر چھاپہ مارا۔ اس کارروائی میں 1,05,200 روپئے نقد رقم اور 70,000 روپئے مالیت کے 12 موبائل فون، اس طرح مجموعی طور پر 1,75,200 روپئے کا مال ضبط کیا گیا۔ اس معاملہ میں 13 ملزمین کو تحویل میں لے کر اُدگیر دیہی پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 41/2026 کے تحت مہاراشٹر جواء قانون کی دفعہ 4 اور 5 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔بعد ازاں بتاریخ 30؍جنوری 2026ء کو ناندیڑ شہر کے پولیس اسٹیشن اتوارہ حدود میں واقع مچھلی مارکیٹ کے جوا اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے 25 افراد سے 2,34,100 روپئے نقد رقم اور 4,28,000 روپئے مالیت کے 27 موبائل فون، اس طرح مجموعی طور پر 6,62,100 روپئے کا مال ضبط کیا گیا۔ اس سلسلہ میں پولیس اسٹیشن اتوارہ میں جرم نمبر 32/2026 کے تحت مہاراشٹر جواء قانون کی دفعہ 12(اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔اسی دوران ٹیم نے اتوارہ حدود میں جئےکشن عرف جئے راجیش سنگھ ٹھاکر، عمر 21 سال، ساکن اُلہاس نگر، تروڈا ناکہ کو تحویل میں لے کر اس کے قبضہ سے ایک دیسی پستول اور 3 زندہ کارتوس ضبط کئے، جن کی قیمت 31,500 روپئے بتائی گئی ہے۔ اس معاملہ میں پولیس اسٹیشن اتوارہ میں جرم نمبر 31/2026 کے تحت اسلحہ قانون 1959 کی دفعہ 3/25 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔دونوں مقامات پر کی گئی ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 3,40,000 روپئے نقد رقم، تقریباً 5,00,000 روپئے مالیت کے 39 موبائل فون، جوا کا سامان، ایک دیسی آتشیں اسلحہ اور 3 زندہ کارتوس، اس طرح کل 8,68,000 روپئے کا مال ضبط کیا گیا ہے۔اس کامیاب کارروائی میں اے پی آئی شری رام ماچےواڑ کے ساتھ پولیس ہیڈ کانسٹیبل پردیپ خانسولے، سنجیو جنکلوواڑ اور پولیس کانسٹیبل گنیش دھمال، کاماجی گاولی اور ولاس سوروسے نے حصہ لیا۔اس قابل ستائش کارکردگی پر ڈی آئی جی شری شاہ جی اُماپ نے ٹیم میں شامل افسران و اہلکاروں کے لئے 10,000 روپئے انعام کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی اس بات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے کہ ان غیر قانونی کاروباروں کو مزید کن افراد کی پشت پناہی حاصل تھی۔ڈی آئی جی شری شاہاجی اُماپ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے علاقوں میں جاری غیر قانونی کاروباروں کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن، ناندیڑ رینج پولیس کی ویب سائٹ nandedrange.mahapolice.gov.in یا ‘خبر’ ہیلپ لائن 91 50 100 100 پر دے کر سماج سے ان برائیوں کے خاتمہ میں پولیس کا تعاون کریں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے