किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: نوجوان کا بے رحمانہ قتل، حملہ آور فرار

ناندیڑ 26 فروری ( حیدر علی): آج صبح 7 بجے شہر کے گنیش نگر وائے پوائنٹ کے قریب ایک 30 سے 35 سالہ نوجوان کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ حملہ آور کون تھے اس کی معلومات ابھی تک نہیں مل سکی ہے۔ پولیس ان کی تلاش میں مصروف ہے۔ معلومات کے مطابق امول بھجبلے عرف ایم جے اپنی موٹر سائیکل پر جا رہا تھا گنیش نگر وائے پوائنٹ کے پاس پہلے سے موجود حملہ آوروں نے اس پر دھار دار ہتھیار سے حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے اس کے گلے اور پیٹ پر گہرے وارکیے جس کی وجہ سے وہ وہیں گر گیا اور اس کی موت ہو گئی۔یہ واردات وہاں موجود ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو چکی ہے۔واردات کی خبر ملتے ہی ایڈیشنل ایس پی سُورج گرو، ڈی واے ایس پی سشیل کمار نائک، ایل سی بی انسپکٹر کھنڈیرائے سمیت کئی پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔امول بھجبل نرمل اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتا تھا اور اسے ایم جےکے نام سے جانا جاتا تھا۔ وہ کھوبراگڑے نگر میں رہتا تھا۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے