कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: نشہ آور دوائیں فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹوروں کے خلاف سخت کارروائی

ناندیڑ:2 جولائی(نمائندہ اعتبار) شہر کے مختلف علاقوں میں واقع میڈیکل اسٹورز کی جانچ کر کے نشہ آور دوائیں اور گولیاں فروخت کرنے والے میڈیکل دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت حال ہی میں ناندیڑ ضلع کے نگراں وزیر اتول ساوے نے دی تھی۔ اس کے مطابق 25 اور 26 جون کو ناندیڑ شہر میں تعینات خصوصی ٹیم نے مختلف میڈیکل اسٹورز کی جانچ کی۔ نشہ آور ادویات و گولیوں کی فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، یہ اطلاع ناندیڑ کے اسسٹنٹ کمشنر (ڈرگس ؍ ادویات ) اے۔ راٹھوڑ نے ایک پریس نوٹ کے ذریعے دی ہے۔اس کارروائی میں مجموعی طور پر 13 میڈیکل اسٹورز کی تفتیش کی گئی، جن میں سے 2 دکانوں میں نشہ آور دوائیں اور گولیاں فروخت کی جا رہی تھیں، یہ واضح ہوا ہے۔ دیگر 9 میڈیکل اسٹورز میںڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ 1940 اور اس کے تحت بنے 1945 کے قواعد کی دفعہ 65 کی خلاف ورزیاں پائی گئی ہیں۔ باقی 2 میڈیکل اسٹورز میں تفتیش کے دوران معمولی خامیاں پائی گئیں۔کوٹا (راجستھان) کی طرز پر ناندیڑ شہر ایک تعلیمی مرکز کے طور پر ابھرا ہے، جہاں نہ صرف مہاراشٹر بلکہ دیگر ریاستوں سے بھی طلبہ تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔ ان طلبہ کو میڈیکل اسٹوروں سے نشہ آور دوائیں اور گولیاں آسانی سے دستیاب ہو رہی ہیں، یہ بات رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان نے حالیہ ضلع پلاننگ کمیٹی کی میٹنگ میں ذکر کی تھی۔ اس صورتحال پر تشویش ظاہر کی گئی کہ نوجوان نسل منشیات کی طرف راغب ہو رہی ہے اور نشے کی عادی بنتی جا رہی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر (ڈرگس ؍ ادویات ) ناندیڑ نے بتایا کہ ان کے دفتر میں ڈرگس انسپکٹروں کی منظور شدہ آسامیاں خالی ہونے کے سبب، انہوں نے فوری طور پر ڈپٹی کمشنر (ڈرگس؍ ادویات)، چھترپتی سنبھاجی نگر ڈویژن سے رابطہ کر کے نشہ آور دوائیں فروخت کرنے والے میڈیکل اسٹوروں کے خلاف خصوصی مہم چلانے کے لیے بیرونی اضلاع (چھترپتی سنبھاجی نگر، جالنہ ، لاتور، ہنگولی) سے ڈرگس انسپکٹروں کو ناندیڑ بھیجنے کی درخواست کی ہے۔نشہ آور دوائیں اور گولیاں فروخت کرنے والے یا جن میڈیکل اسٹورز میں سنگین خامیاں پائی گئی ہیں، ان کے خلاف ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ اور قواعد کے تحت سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ آئندہ بھی ایسے میڈیکل اسٹوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، یہ اطلاع بھی اسسٹنٹ کمشنر (ڈرگس؍ ادویات) اے۔ راٹھوڑ نے پریس نوٹ میں دی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے