कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں MPJ کی آئین ہند اور اخوت مہم کے تحت عوامی سرگرمیاں جاری

 

Mpj nanded on minority rights

ناندیڑ:19؍دسمبر ( راست) موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس (MPJ) نے اس سال بھی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ریاستی سطح پر اخوت و بھائی چارہ کارواں کا انعقاد کیا۔ یہ کارواں 18 دسمبر بروز بدھ کو ممبئی سے ناندیڑ پہنچا اور شہر بھر میں آئین ہند اور اخوت و بھائی چارے کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا۔ایم پی جے MPJ کی اس مہم کا مقصد سماج میں آئین کی اہمیت اور بھائی چارے کے پیغام کو پھیلانا ہے۔ اس کارواں کے تحت شہر کے مختلف مقامات پر نغمے، موسیقی اور تھیٹر کی پیشکشوں کے ذریعے لوگوں کو آئین کی اہمیت اور بھائی چارے کی ضرورت سے جوڑا گیا۔ اس موقع پر ناندیڑ ضلع کے مختلف معززین اور سماجی رہنماؤں کی موجودگی نے اس پروگرام کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔ ایم پی جے MPJ ناندیڑ کے ضلع صدر ایس ایم صمیم اور ریاستی نائب صدر الطاف حسین کی فعال قیادت میں یہ مہم کامیابی کی جانب گامزن ہے۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں محمد وسیم (شہر صدر)، اظہرخان (ضلعی نائب صدر)، رضوان خان، دتا تمواد، وِجئے گابنے، راج اٹکورے اور دیگر عہدے داروں اور معززین نے اہم کردار ادا کیا۔کلچرل فورم میں ایڈووکیٹ انورادہ، عامر قاضی، سنتوش، سوربھ اور دیگر فنکاروں نے اپنی پیشکش سے اس پروگرام کو زندہ دل بنایا۔ایم پی جے کی یہ مہم 26 نومبر 2024 سے 26 جنوری 2025 تک پورے مہاراشٹر میں مختلف پروگراموں کے ذریعے آئین اور اخوت و بھائی چارے کا پیغام پھیلائے گا۔ MPJ کے ضلع صدر ایس ایم صمیم نے اس بات کی اطلاع دی کہ یہ مہم ناندیڑ شہر سمیت ریاست کے ہر کونے تک پہنچے گی اور لوگوں میں آئین کے احترام اور اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کرے گی۔26 جنوری 2025 تک جاری رہنے والی اس مہم میں آئین ہند اور بھائی چارے کے پیغام کو مزید پروگراموں کے ذریعے پھیلایا جائے گا۔ MPJ کی یہ پہل سماج کو یکجا کرنے اور آئین کے حوالے سے آگاہی بڑھانے کی سمت میں اہم قدم ثابت ہو رہی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے