किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں 31 جولائی سے 14 اگست تک جمع و اسلحہ بندی نافذ

ناندیڑ:30 ؍جولائی (نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع میں 31 جولائی کی صبح 6 بجے سے لے کر 14 اگست 2025 ءکی رات 12 بجے تک جمع بندی (دفعہ 144) اور اسلحہ رکھنے پر پابندی کا حکم نافذ کردیا گیا ہے۔ یہ اطلاع ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ کے دفتر سے جاری کی گئی ہے۔ضلع میں امن و امان قائم رکھنے کی غرض سے مہاراشٹر پولیس ایکٹ 1951 کی دفعہ 37 (1) اور (3) کے تحت یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس مدت کے دوران عوامی مقامات پر پانچ یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے اور بعض مخصوص افعال انجام دینے پر پابندی عائد رہے گی۔واضح رہے کہ یہ حکم سرکاری افسران، پولیس اہلکاروں، شادی بیاہ، جنازے، مذہبی تقریبات اور ان جلوسوں پر لاگو نہیں ہوگا جنہیں مجاز افسر کی جانب سے پیشگی اجازت حاصل ہو۔اسی طرح کسی بھی جلسہ، جلوس، ریلی، مارچ یا لاوڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دینے کا اختیار متعلقہ تھانہ انچارج اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ناندیڑ کی طرف سے نامزد پولیس افسران کے پاس ہوگا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے