किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں 28؍ مئی کو کانگریس کی جئے جوان جئے کسان ریلی

ناندیڑ:25؍ مئی ( نامہ نگار ):کانگریس پارٹی کی جانب سے ناندیڑ میں 28؍ مئی کو جئے جوان جئے کسان ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ اس ریلی میں ریاستی صدر ہرش وردھن سپکاڑ شرکت کرنے والے ہیں اس طرح کی معلومات ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان نے دی۔ ناندیڑ شہر کانگریس پارٹی دفتر میں آج ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی تھی جس میں ضلع صدر ہنمنت پاٹل ، شہر صدر عبدالستار ، ریاستی سیکریٹری شیام درک، ایکناتھ مورے ، سابق ڈپٹی میئر آنند چوہان، مہیش دیشمکھ، راجیش پائوڑے، وٹھل پائوڑے، پپو پاٹل کونڈیکر موجود تھے۔ اس پریس کانفرنس میں ضلع صدر بیٹ موگرے کر نے بتایا کہ کانگریس پارٹی نے ۲۱؍ مئی کو ریاست بھر میں ترنگا ریلی کا انعقاد کیا تھا۔ ناندیڑ میں اس دن ریلی نہیں نکالی گئی اور ریاستی صدر سے وقت مانگاگیا تھا۔ انہوں نے 28؍ مئی کی تاریخ دی ہے اس لیے ناندیڑ میں 28؍ مئی کو ترنگا ریلی کے ساتھ جئے جوان جئے کسان ریلی کا انعقاد کیا جارہاہے۔ بیٹ موگرے کر نےکہا کےناندیڑ ضلع میں کانگریس پارٹی سابق میں بھی مضوط و مستحکم تھی اور آج بھی کانگریس پارٹی مضبوط و مستحکم ہے۔ رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان نے کہا کے 28؍ مئی کو ہونے والی جئے جوان جئے کسان ریلی میں کانگریس قائدین کے علاوہ کسان بھی بڑی تعداد میں شامل ہوں گے۔ پہلگام حملہ کے بعد ہماری فوج نے پاکستان کے خلاف جو کاروائی کی ہے اس کی اس ریلی کے ذریعہ ستائش کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بی جے پی کے ایک لیڈر جو کانگریس کمزور ہونے کا الزام لگا رہے ہیں ان کی حالت ناندیڑ میں کیا ہو چکی یہ عوام دیکھ رہی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے الیکشن کے لیے ملک کے وزیر داخلہ امیت شاہ کو ناندیڑ لایا جارہا ہے۔ امیت شاہ سابق میں بھی پچھلے سال ناندیڑ کےدورہ پر آئے تھے مگر لوک سبھا میں دو بار بھی بی جے پی کو شکست ملی ہے۔ رویندر چوہان نے کہا کے ناندیڑ کی عوام آج بھی کانگریس کے ساتھ ہے ۔ کانگریس چھوڑ کر جو لوگ جا رہے ہیں ان کی عوام اہمیت کچھ نہیں ہے۔ ناندیڑ ضلع میں موجودہ بی جے پی کا حال سب کو نظر آرہا ہے۔ کانگریس کے سابق لیڈروں نے بی جے پی پر قبضہ کر رکھا ہے اور بی جے پی کے حقیقی لیڈران آج کنارہ کشی کر رہے ہیں۔ رویندر چوہان نے کہا کے آئندہ کچھ ماہ میں ہونے والے مقامی اداروں کے الیکشن میں ناندیڑ ضلع میں کانگریس کو واضح اکثریت حاصل ہو گی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے