कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں 27؍ستمبر کو تمام تعلیمی ادارے بند، موسلادھار بارش کا اورینج الرٹ جاری

ناندیڑ: 26؍ستمبر (نمائندہ اعتبار) ممبئی کے ریجنل محکمہ موسمیات نے ناندیڑ ضلع کے لیے 27؍ستمبر 2025 ءکو اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اس روز ضلع کے مختلف حصوں میں موسلادھار سے انتہائی موسلادھار بارش کے ساتھ تیز آندھی اور بجلی کڑکنے کے واقعات پیش آ سکتے ہیں۔ اس سے ایک دن قبل یعنی 26؍ستمبر کو ضلع میں یلو الرٹ نافذ ہے جس کے مطابق کہیں کہیں تیز ہوا کے جھکڑ (30 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ) کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ضلع میں موجود تمام آبپاشی پروجیکٹ لبریز ہوچکے ہیں اور ندیوں میں پانی کا اخراج جاری ہے، کئی ندیوں کا پانی خطرے کی سطح تک پہنچ گیا ہے، جس کے سبب ناندیڑ کے متعدد علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ اس ممکنہ خطرے کے پیش نظر ضلع کلکٹر و ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کے صدر راہل کرڈیلے نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ضلع کی تمام آنگن واڑی، سرکاری و پرائیویٹ پرائمری و سیکنڈری اسکولیں، ضلع پریشد اور میونسپل اسکولیں، امداد و غیریافتہ اسکولیں، تمام آشرم شالائیں، سرکاری و نجی کالج، پرائیویٹ کوچنگ کلاسیز اور اسکل ڈیولپمنٹ و ٹریننگ سینٹرز 27؍ستمبر کو بند رہیں گے۔ اس فیصلے کا مقصد طلبہ کو بارش سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے محفوظ رکھنا ہے۔ضلع انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گرج چمک اور بجلی کڑکنے کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، بجلی کے کھمبوں، لوہے کی چیزوں اور بڑے درختوں کے نیچے کھڑے ہونے سے گریز کریں۔ کھلے میدان میں پناہ لینے کے بجائے نشیبی جگہ بیٹھ جائیں۔ گھروں میں برقی آلات بند رکھیں اور بجلی کڑکنے کے وقت لینڈ لائن فون یا نل و پائپ لائن کا استعمال نہ کریں۔ انتظامیہ نے ہدایت دی ہے کہ عوام ان احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ کسی بھی ناگہانی نقصان سے بچا جا سکے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے