कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں 12جنوری کو یک روزہ عظیم الشان کانفرنس بعنوان’’وربک فکبر‘‘

ناندیڑ:8؍جنوری ( نامہ نگار) ملک میں چل رہی کرپشن، بد عنوانی اور دھاندلیوں کے خلاف، تعلیمی نا خواندگی سماجی پسماندگی،عدم مساوات، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی انتقامی اور تعصب پر مبنی سیاست کے خلاف،تاریخی حقائق کو نظر انداز اور ثبوتوں کو بالائے طاق رکھ کر غالب طاقتوں کے منشی کو پورا کرنے والے نا انصافی پر مبنی عدالتی فیصلوں کے خلاف،انتظامیہ کی اکثریتی طبقے کی جانب دارانہ پالیسیوں اور دیگر طبقات پر ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف، عبادات گاہوں کی پامالی اور مذہبی و تہذیبی ورثہ پر سماج دشمن عناصر کے حملوں کے خلاف، نوجوانوں کی بے راہ روی، منشیات کا استعمال، اخلاقیات سی عاری مغربی تہذیب کی نقالی اور بے روزگاری کے خلاف ۔مزید برآں مسلم سماج کی تعمیر و اصلاح اور انہیں اپنی تاریخ سے وابستہ کرنے ،ان کی تعلیمی اور معاشی ضروریات کو سمجھتے ہوئے اس کا کیا حل پیش کیا جا سکتا ہے ۔اور امت مسلمہ کو کس طرح اپنی تہذیب و روایات اور دینی تعلیمات سے جوڑا جا سکتا ہے،اس کے لیے "اسلامک یوتھ فیڈریشن” (آئی وائی ایف) نے ایک آل مہاراشٹر یک روزہ کانفرنس بعنوان "وربک فکبر ،، بتاریخ 12 جنوری بروز اتوار بوقت صبح 10 بجے تا شام 5 بجے تک منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو بی کے فنکشن ہال اسلام پورہ روڈ نوری چوک ناندیڑ میں رہے گا۔ اس کانفرنس میں پورے مہاراشٹر سے لوگ شریک رہیں گے ۔ ملک کے نامور مسلم اسکالر ان سے خطاب کریں گے ۔ اسلامک یوتھ فیڈریشن کی ناندیڑ کے تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ اس اہم کانفرنس میں شرکت کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے