कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں 1 لاکھ 72 ہزار 430 روپئے کا ممنوعہ گٹکا، زردہ و پان مسالحہ ضبط

ناندیڑ:4؍اپریل ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے و ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر غیر قانونی کاروبار کرنےو الوں پر کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ جس کے مطابق ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سب ڈویژن اتوارہ کی کرائم انویسٹی گیشن ٹیم نے گزشتہ روز اتوارہ پولیس اسٹیشن کے حدودمیں واقع بلال نگر، چوپالہ و اتوارہ سے ممنوعہ گٹکھا، زردہ وپان مسالحہ کا ذخیرہ (جملہ مالیت 1 لاکھ 72 ہزار 430 روپئے )ضبط کرلیا۔ اس سلسلے میں اتوارہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر نمبر 88/2024 تعزیرات ہند کی دفعہ 328,272,273,188 کے تحت درج کی گئی اور ملزم عبدالجمیل عبدالستار ( 40 سال) ساکن بلال نگر چوپالہ ناندیڑ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مزید تحقیقات پولیس سب انسپکٹر راجو چوہان کررہے ہیں۔ مذکورہ کارروائی ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری کرشن کوکاٹے و ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی رہنمائی میں اتوارہ سب ڈویژن پولیس آفیسر سشیل کمار نائیک و کرائم انویسٹی گیشن ٹیم کے پولیس عملدار ارجن منڈے، پولیس کانسٹبل چندر کانت سوامی، سنتوش بیلوروڈ، شری رام داسرے، سائبر سیل کے راجو سٹیکر نے انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے