कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں ۱۱؍ اگست کو کانگریس کا اہم اجلاس

اسمبلی چنائو کی تیاریوں کا لیا جائے گا جائزہ

ناندیڑ ۔10؍ اگست ( نامہ نگار ):مہاراشٹرا میں آئندہ اکتوبر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں انتخابات کی تیاری کے سلسلہ میں مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے مراٹھواڑہ اور ودربھ علاقوں کا دورہ پارٹی اعلیٰ قائدین نے طئے کیا ہے۔ آج ۱۰؍ اگست سے دورہ کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ لاتور میں لاتور ، عثمان آباد ، بیڑ ان تین اضلاع کی اہم میٹنگ رکھی گئی ہے۔ ناندیڑ میں کل ۱۱؍ اگست بروز اتوار کو صبح ۱۰؍ بجے سے بھکتی لانس مالیگائوں روڈ ناندیڑ میں جائزہ اجلاس رکھا گیا ہے۔ اس اجلاس میں مہاراشٹرا کے انچارج رمیش چینی تھلا، ریاستی صدر نانا پٹولے، سابق چیف منسٹر پرتھوی راج چوہان، اپوزیشن لیڈر وجئے وڑٹی وار ، اسمبلی لیڈر بالا صاحب تھورات ، قومی جنرل سیکریٹری مکند واسنک، سابق وزیر عارف نسیم خان، ستیج پاٹل ، چندر کانت ہنڈورے، امیت دیشمکھ و دیگر اعلیٰ قائدین شرکت کرنے والے ہیں۔ ناندیڑ میں ہونے والے تین اضلاع کی میٹنگ کی تیاریاں رکن پارلیمنٹ وسنت چوہان، ضلع صدر بیٹ موگرے کر، بی آر کدم، شہر صدر عبدالستار کی قیادت میں کی جارہی ہے۔ اس جائزہ اجلاس میں ناندیڑ ضلع کے ۹؍ اسمبلی حلقوں کے متعلق بھی تبادلہ خیا ل ہوگا۔ کانگریس کے موجودہ ارکان اسمبلی ، سابق ارکان اسمبلی ، ضلع و شہر کمیٹی کے عہدیداران ، کانگریس پارٹی کے تمام فرنٹ اور سیل کے عہدیداران اور ان کی کمیٹی کے ذمہ داران اس میں شرکت کریں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے