कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں گھریلو گیس سلنڈر کی فراہمی معمول کے مطابق جاری

شہری گھبراہٹ میں بکنگ نہ کریں: ضلع انتظامیہ کی اپیل
گھریلو گیس کے غلط استعمال کا پتہ چلے تو شکایت درج کرائیں

ناندیڑ:12؍مارچ (نمائندہ اعتبار)ضلع میں گھریلو گیس سلنڈروں کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے، اس لیے شہری کسی بھی قسم کی گھبراہٹ میں آکر گیس کی بکنگ نہ کریں۔ اسی طرح گیس ایجنسیوں کے باہر غیر ضروری بھیڑ جمع کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ یہ اپیل ضلع انتظامیہ کی جانب سے کی گئی ہے۔گھریلو گیس کی نگرانی اور نظم و ضبط کے لیے ضلع اور تعلقہ سطح پر کنٹرول روم قائم کیے جا رہے ہیں۔ اگر شہریوں کو اس سلسلے میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ ضلع کلکٹر آفس کے موبائل نمبر 8668223326 پر موجود واٹس ایپ چیٹ بوٹ پر اپنی شکایت یا مسئلہ بھیج سکتے ہیں۔ضلع ناندیڑ میں اگر کوئی شخص گھریلو گیس کا غلط استعمال کرتا ہوا یا اس کی کالا بازاری کرتا ہوا نظر آئے تو اس کی فوری شکایت مذکورہ نمبر پر درج کرائی جائے۔ یہ اپیل ضلع سپلائی آفیسر ناندیڑ کی جانب سے کی گئی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے