कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں کانگریس کمیٹی کا جائزہ اجلاس ، ریاستی صدر کا خطاب

ناندیڑ:28؍ اگست ( نامہ نگار ):مہاراشٹرا پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ہرش وردھن سپکاڑ کی صدارت میں گزشتہ دنوںناندیڑ شہر کے نک شتر منگل کاریالیہ میں تین اضلاع لاتور، ہنگولی، ناندیڑ کا ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا تھا۔ اس جائزہ اجلاس میں سابق وزیر امیت دیشمکھ، ناندیڑ کے رکن پارلیمنٹ رویندر چوہان، لاتور کے رکن پارلیمنٹ شیواجی کڑگے، جالنہ کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کلیان کاڑے، ناندیڑ ضلع صدر ہنمنت پاٹل، راجیش پائوڑے، شہر صدر عبدالستار،سابق ایم ایل اے مادھو رائو جوڑ گائوکر، سابق ڈپٹی میئر مسعود احمد خان، شمیم عبداللہ،عبدالغفار،پرفُل ساونت، منتجب الدین، عبدالعزیزقریشی، ستیہ پال ساونت سمیت کانگریس پارٹی کے تینوں اضلاع کے قائدین ، سابق کارپوریٹر ، تعلقہ صدر ، شہر صدر و ذمہ داران بڑی تعداد میں موجود تھے۔ ہرش وردھن سپکاڑ نے اس موقع پر ہر تعلقہ ، ضلع ، شہر صدر سے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ آئندہ ہونے والے مقامی اداروں جیسے ضلع پریشد، پنچایت سمیتی، میونسپل کونسل، میونسپل کارپوریشن ، نگر پنچایت کے الیکشن کے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پارٹی کے قائدین اور ورکرس نے اس موقع پر اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں کانگریس پارٹی اپنے بل بوتے پر چنائو میں حصہ لیں کسی بھی پارٹی کے ساتھ الیکشن میں اتحاد نہ کریں۔ ریاستی صدر ہرش وردھن سپکاڑ نے اس موقع پر رہنمائی فرمائی اور کہا کہ کانگریس کے قائدین راہول گاندھی آج ملک بھر میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے رات دن کوشاں ہیں۔ بی جے پی ووٹ چوری کے ذریعہ سے جو اقتدارحاصل کر رہی ہے اس کا پردہ فاش راہول گاندھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کے قائدین ، سابق کارپوریٹرس سے کہاکہ وہ آئندہ الیکشن کے لیے تیار رہیں ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے