किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف ضلعی سطح پر احتجاجی جلسہ عام کا انعقاد

ناندیڑ :20؍مئی(نمائندہ)تحفظِ اوقاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، کمیٹی ناندیڑ کے زیر اہتمام وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف ایک عظیم الشان ضلعی احتجاجی جلسہ عام مورخہ 24 مئی 2025 بروز ہفتہ کو منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ جلسہ مدینۃ العلوم ہائی اسکول، دیگلور ناکہ، ناندیڑ میں شام 7 بجے تا 10 بجے (بعد نماز مغرب) منعقد ہوگا۔منتظمین کے مطابق، جلسہ عام میں ضلع بھر سے عوام الناس کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ خواتین کے لیے پردے کا مکمل اور معقول انتظام کیا گیا ہے، تاکہ وہ بھی اس اہم دینی و ملی مسئلہ پر اپنی موجودگی درج کر سکیں۔عوّام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ کثیر تعداد میں شرکت کر کے وقف کے تحفظ کے لیے اپنی دینی و ملی ذمہ داری کو ادا کریں۔
منجانب: تحفظِ اوقاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ، کمیٹی ناندیڑ

 

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے