कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں مہاراشٹرا جن سیکیورٹی بل کے خلاف پُر زور و پُرامن احتجاج، MPJ کی مؤثر شرکت

ناندیڑ:23؍اپریل ( راست) 22؍اپریل کو ناندیڑ میں مہاراشٹرا جن سیکیورٹی بل کے خلاف ایک زبردست اور پُرامن احتجاجی دھرنا منقعد کیا گیا۔ اس دھرنے کا انعقاد جن سیکیورٹی بل مخالف کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، جس میں موومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس (MPJ) مہاراشٹر یونٹ ناندیڑ نے بھرپور تعاون و شرکت کرتے ہوئے بل کی مخالفت کی۔احتجاج میں مختلف سماجی تنظیموں، دانشوروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ مظاہرین نے کہا کہ یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر حملہ ہے اور اسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ایم پی جے(MPJ) کے ضلع صدر ایس ایم صمیم نے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے اس بل کو "مہاراشٹرا عدم تحفظ قانون” اور آئین مخالف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل صرف سماجی تنظیموں ہی کے لیے نہیں بلکہ پورے مہاراشٹرا کی عوام کے لیے خطرہ ہے۔ایس ایم صمیم نے خاص طور پر ایس سی، ایس ٹی، وی جے این ٹی اور آدیواسی طبقات کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بل ان کے حقوق کو پامال کرے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قانون پر نظر ثانی کرے اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے اسے فوری واپس لے کیونکہ یہ بل آئین ہند کے آرٹیکل 19 اور 21 پر راست حملہ کررہا ہے، اس لئے ہم اس بل کہ خلاف ہے کیونکہ یہ بل دستور کے خلاف ہے۔اس احتجاج میں MPJ کے ریاستی نائب صدر جناب الطاف حسین اور ضلعی نائب صدر اظہر خان کی خصوصی شرکت بھی رہی۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور اپنے جمہوری حقوق کے تحفظ کا عزم کیا۔احتجاج مکمل طور پر پُرامن رہا امید ہے کہ اس کی بازگشت حکومت اور انتظامیہ تک ضرور پہنچے گی۔ ناندیڑ کی عوام نے صاف الفاظ میں کہا کہ وہ کسی بھی ایسے قانون کو برداشت نہیں کریں گے جو ان کی آزادی اور حقوق کو چھیننے کی کوشش کرے۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے