कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں مدرسۃ البنات فاطمہ زہراؓ کا عظیم الشان جشنِ رداپوشی، یکم فروری کو انعقاد

ناندیڑ: 30؍جنوری (راست) شہر کی معروف دینی درسگاہ مدرسۃ البنات فاطمہ زہرا، سائی نگر و لکشمی نگر ناندیڑ کے زیرِ اہتمام جشنِ رداپوشی کا باوقار پروگرام بتاریخ یکم فروری مطابق 12 شعبان المعظم، بروز اتوار بمقام انور گارڈن، مال ٹیکڑی روڈ ناندیڑ منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ روح پرور تقریب ظہر تا عصر جاری رہے گی۔اس موقع پر بین الاقوامی شہرت یافتہ مقررہ، ناشرہ مسلکِ اعلیٰ حضرت، محترمہ عالمہ فاضلہ ناز فاطمہ صاحبہ (ممبئی) کا خصوصی خطاب ہوگا، جو خواتین کے ایمان، عقیدہ اور دینی تربیت کے موضوعات پر روشنی ڈالیں گی۔پروگرام کے دوران مدرسہ کے شعبہ عالمیت اور قرأت کی تکمیل کرنے والی دو طالبات کی رداپوشی کی جائے گی اور انہیں اسناد سے نوازا جائے گا۔ یہ تقریب طالبات کی دینی محنت اور کامیابیوں کا اعتراف ہوگی۔ مفتی عبدالعظیم رضوی (مہتمم مدرسۃ البنات فاطمہ زہراؓ،سائی نگر ولکشمی نگر، ناندیڑ) نے شہر کے تمام حضرات سے گزارش کی ہے کہ وہ اس بابرکت پروگرام میں اپنے گھروں کی خواتین کو ضرور روانہ کریں تاکہ ان کے ایمان و عقیدہ کی اصلاح اور دینی رہنمائی کا بہترین موقع فراہم ہو سکے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے