किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں شاندار خدمات انجام دینے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا

ناندیڑ:26؍جولائی ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے ناندیڑ ضلع کے پولیس افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور مستقبل میں بہتر کارکردگی کے مقصد کے ساتھ آج 26؍جولائی کو ایس پی آفس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے افسران اور اہلکاروں کو تعریفی اسناد دے کر عزت افزائی کی۔اس میں ناندیڑ ضلع کے پولیس افسران اور اہلکاروں کو پولیس اسٹیشن کی سطح پر بہترین تفتیش، سی سی ٹی این ایس ڈیٹا فیڈنگ، ای۔شاکشیا، جرائم کی تفتیش، سمنز کی تعمیل، وارنٹ کی تعمیل وغیرہ میں شاندار کارکردگی پر عزت افزائی کی گئی۔ ان کے نام درج ذیل ہیں۔
بہترین تفتیش:
پولیس اسٹیشن حمایت نگر: جرم نمبر 122/2025، دفعہ 103(1)، 309 بھارتیہ نیایا سنہیتا 2023 کے تحت، ایک مقدمہ میں 24 گھنٹوں کے اندر نامعلوم ملزم کی شناخت کرکے ملزم سے مقتولہ خاتون کے جسم سے زبردستی چوری کیے گئے سونے کے زیورات اور گھر سے نقد رقم سمیت کل 2,74,000 روپے کا مال ضبط کیا گیا۔ اس میں 1) پانے امول بھگت، 2) پولیس حوالدارنامدیو جادھو، 3) پولیس حوالداربالاجی پاٹل، 4) پولیس کانسٹیبل چندرکانت ارکیلوار نے شاندار کارکردگی دکھائی۔
پولیس اسٹیشن وزیر آباد: جرم نمبر 246/2025، دفعہ 309(3)، 3(5) بھارتیہ نیایا سنہیتا 2023 کے تحت، 10.5 تولہ سونے کے زیورات، کل 4,20,000 روپے مالیت کا مال چوری ہوا تھا۔ ملزم کی تلاش کرکے اسے گرفتار کیا گیا اور ملزم سے کل 4,20,000 روپے کا مال ضبط کیا گیا۔ اس میں 1) پولیس انسپکٹر پرمیشور کدم، 2) سب انسپکٹر راجو بٹانے، 3) پولیس کانسٹیبل رمیش سوریوانشی، 4) پولیس کانسٹیبل عمران شیخ نے شاندار کارکردگی دکھائی۔
سی سی ٹی این ایس ڈیٹا فیڈنگ:
پولیس اسٹیشن دیگلور نے سی سی ٹی این ایس میں 71فیصد ڈیٹا انٹری کرکے 143 پوائنٹس حاصل کیے۔ اس میں 1) پولیس انسپکٹر ماروتی منڈے، 2) اے ایس آئی کرنکلکرنی نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ اسی طرح پولیس اسٹیشن سو نکھیڑ نے سی سی ٹی این ایس میں 72فیصد ڈیٹا فیڈ کرکے 144 پوائنٹس حاصل کیے۔ اس میں 1) سب انسپکٹر پانڈورنگ مانے، 2) خاتون پولیس کانسٹیبل سنیتا ہمپلے نے شاندار کارکردگی دکھائی۔
ای۔ شاکشیا ایپ (e-Sakshya) میں کارکردگی:
پولیس اسٹیشن ناندیڑ (دیہی) نے ای-شاکشیا ایپ کا استعمال کرکے 708 ایس آئی ڈی بنائے، جن میں سے 624 ایس آئی ڈی کو ایف آئی آر کے ساتھ لنک کیا گیا۔ اس میں پولیس انسپکٹر اومکانت چنچولکر نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ اسی طرح پولیس اسٹیشن مالاکولی نے ای۔ شاکشیا ایپ کا استعمال کرکے 54 ایس آئی ڈی بنائے، جن میں سے 51 ایس آئی ڈی کو ایف آئی آر کے ساتھ لنک کیا گیا۔ اس میں سب انسپکٹر مہیش مُلِک نے شاندار کارکردگی دکھائی۔
جرائم کی تفتیش:
پولیس اسٹیشن ناندیڑ دیہی نے جون 2025 ء میں کل 162 جرائم کی تفتیش مکمل کی۔ اس میں پولیس انسپکٹر اومکانت چنچولکر نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ اسی طرح پولیس اسٹیشن وزیر آباد نے جون 2025ءمیں کل 101 جرائم کی تفتیش مکمل کی۔ اس میں پولیس انسپکٹر پرمیشور کدم نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ پولیس اسٹیشن عثمان نگر نے جون 2025 ءمیں کل 58 جرائم کی تفتیش مکمل کی۔ اس میں سب انسپکٹر سنجے نلپتریوار نے شاندار کارکردگی دکھائی۔
سمنز کی تعمیل:
پولیس اسٹیشن مدکھیڑ نے 142 سمنز کی تعمیل کرکے 93فیصد شرح برقرار رکھی۔ اس میں پولیس انسپکٹر دھیرج چوہان، پولیس حوالدارترمبک دیشمکھ نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ پولیس اسٹیشن دیگلور نے 199 سمنز کی تعمیل کرکے 90فیصد شرح برقرار رکھی۔ اس میں پولیس انسپکٹر ماروتی منڈے، پولیس حوالدارچندرکانت بھاگیونت نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ پولیس اسٹیشن سونکھیڑ نے 82 سمنز کی تعمیل کرکے 98فیصد شرح برقرار رکھی۔ اس میں سب انسپکٹر پانڈورنگ مانے، پولیس کانسٹیبل دگمبر کاوھالے، پولیس کانسٹیبل گنیش سانجورے نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ پولیس اسٹیشن اسلاپور نے 130 سمنز کی تعمیل کرکے 88فیصد شرح برقرار رکھی۔ اس میں سب انسپکٹر امیش بھوسلے، پولیس کانسٹیبل گجانن ناگرگوجے نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ پولیس اسٹیشن اردھاپور نے 65 وارنٹ کی تعمیل کرکے 87فیصد شرح برقرار رکھی۔ اس میں پولیس انسپکٹر چندرشیکھر کدم، سب انسپکٹر بالاجی کوکاٹے نے شاندار کارکردگی دکھائی۔
وارنٹ کی تعمیل:
پولیس اسٹیشن کنڈلواڑی نے 17 وارنٹ کی تعمیل کرکے 100فیصدشرح برقرار رکھی۔ اس میں سب انسپکٹر جنیشور شندے، پولیس کانسٹیبل مرزا فیاض بیگ نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ پولیس اسٹیشن سندکھیڑ نے 43 وارنٹ کی تعمیل کرکے 78فیصد شرح برقرار رکھی۔ اس میں سب انسپکٹر رمیش جادھو، پولیس حوالدار رگھوناتھ مداوی نے شاندار کارکردگی دکھائی۔
شاندار کارکردگی:
ایس پی آفس ناندیڑ کے پولیس افسران اور اہلکاروں نے فالو اپ کرکے اور رہنمائی کے ذریعے آئی گوٹ کرم یوگی ایپ (I Got Karmyogi App) کے ذریعے 100فیصدافسران اور 97فیصد اہلکاروں کی رجسٹریشن اور 05 تربیتی سرٹیفکیٹس کی تکمیل کروائی۔ اس میں سب انسپکٹر محترمہ چرچا ڈہالے، پولیس حوالدار رنجیت نرواڑے، خاتون پولیس کانسٹیبل امرین شیخ، خاتون پولیس حوالدار گوداوری کنڈگیر، پولیس کانسٹیبل گیانیشور یناوار، پولیس کانسٹیبل دیپک راٹھوڑ نے شاندار کارکردگی دکھائی۔ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے مذکورہ بالا افسران اور اہلکاروں کو عزت افزائی کرکے مستقبل میں بھی بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے