किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں سیلاب متاثرین کو فوری امداد دی جائے

سماجی کارکن ایوب خان کا انتظامیہ سے مطالبہ

ناندیڑ: 16 جولائی (نمائندہ اعتبار )ناندیڑ شہر کانگریس کمیٹی کی جانب سے آج ضلع کلکٹر کو پیش کیے گئے ایک میمورنڈم کے ذریعہ گزشتہ سال کی شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ شہریوں کو فوری مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس اہم اقدام کی تائید کرتے ہوئے معروف سماجی کارکن ایوب خان نے بھی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ متاثرین کے ساتھ انصاف کیا جائے اور انہیں جلد از جلد مالی امداد مہیا کی جائے۔ایوب خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’گزشتہ سال سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد آج بھی امداد کے منتظر ہیں، جبکہ تمام ضروری سروے اور فہرستیں تیار ہوچکی ہیں۔ اگرچہ میونسپل کارپوریشن اور محصول محکمہ نے مشترکہ طور پر سروے کیا تھا، صرف ایک فرد کے اعتراض کی بنیاد پر ساری فہرست کو روک دینا اور ایک سال بعد دوبارہ سروے شروع کرنا سراسر زیادتی ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ روزگار سے محروم شہری مسلسل دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں، لیکن ان کی دادرسی نہیں ہو رہی۔ ایسے میں انتظامیہ کا رویہ تشویشناک ہے۔ ایوب خان نے زور دے کر کہا کہ سابقہ سروے کو ہی معتبر مان کر فوری امداد فراہم کی جائے، تاکہ متاثرین کو انصاف مل سکے اور وہ اپنی زندگی کو دوبارہ سنوار سکیں۔ایوب خان کا کہنا ہے کہ ایک ذمہ دار انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ آفت زدہ شہریوں کو فوری راحت فراہم کرے، نہ کہ انہیں پیچیدگیوں میں الجھا کر مزید پریشانیوں میں مبتلا کرے۔کانگریس کمیٹی کے میمورنڈم اور ایوب خان کی حمایت کے بعد اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ انتظامیہ کب عملی قدم اٹھاتی ہے اور مظلوموں کو ان کا حق کب ملتا ہے۔واضح رہے کہ اس ضمن میں ایوب خان نے ناندیڑ ضلع کے رکن پارلیمان رویندر چوہان سے بھی نمائندگی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ متاثرین کو جلد از جلد امداد دلوانے کے لیے وہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے معاملہ کو ضلع انتظامیہ سے حل کروائیں اور اگر انتظامیہ اس معاملے میں ٹال مٹول کا رویہ اپناتی ہے تو عوامی احتجاج منظم کیا جائے اور ایسے کسی بھی احتجاج میں ہم آپ (ایم پی) کا بھرپور ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے