कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں سیلاب متاثرین کو تاحال امداد نہ ملنے پر سوشل ورکر ایوب خان کا احتجاجی انتباہ

ناندیڑ:25؍اگست (نمائندہ اعتبار)ناندیڑ شہر میں ستمبر 2024 ءمیں ہوئی شدید بارش اور سیلاب سے متاثر شہریوں کو آج تک سرکاری امدادی رقم فراہم نہ کیے جانے پر سوشل ورکر ایوب خان نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور پندرہ دن کے اندر اندر امدادی رقوم تقسیم نہ ہونے کی صورت میں عوامی تحریک شروع کرنے کا انتباہ دیا ہے۔ایوب خان نے ناندیڑ کےتحصیلدارکو پیش کیے گئے مکتوب میں واضح کیا کہ ستمبر 2024 ءمیں ہوئی تباہ کن بارش اور سیلاب کے بعد انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کا سروے کرکے حتمی فہرست جاری کی تھی، تاہم چند اعتراضات کے بعد یہ فہرست دوبارہ میونسپل انتظامیہ کو بھیجی گئی اور اس میں اصلاحات کے بعد پھر سے دفتر کو ارسال کی گئی۔ اس کے ایک سال گزرنے کے باوجود متاثرین کو ایک پیسہ بھی نہیں دیا گیا، جبکہ اسی دوران دوبارہ شدید بارش اور نقصان نے شہریوں کو دوہری مشکل میں مبتلا کردیا۔ایوب خان نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کی بارہا نمائندگی کے باوجود سرکاری مشینری کی سست روی متاثرہ عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اگر پندرہ دن کے اندر اندر متاثرین کو ان کے حق کی رقوم فراہم نہیں کی گئیں تو عوامی احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی اور اس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔واضح رہے کہ ایوب خان نے چند ماہ قبل بھی اسی مسئلے پر آواز بلند کی تھی اور انتظامیہ کو متوجہ کیا تھا کہ تاخیر سے عوامی غصہ بڑھ رہا ہے اور مسائل سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس وقت بھی متعلقہ محکموں کو متنبہ کیا تھا کہ سیلاب متاثرین کو فوری راحت پہنچائی جائے تاکہ وہ اپنی زندگی کو دوبارہ معمول پر لا سکیں، لیکن اب تک خاطر خواہ اقدامات سامنے نہیں آئے۔ متاثرین کو تاحال امداد نہ ملنے سے عوام رکن پارلیمان و ارکان اسمبلی سے بھی ناراض دکھائی دے رہے ہیں اور انتظامیہ سے فوری طور پر اس مسئلہ کو حل کرانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایوب خان نے اس مکتوب کی نقل ضلع کے سرپرست وزیر، ضلع کلکٹر، ناندیڑ کے اراکین اسمبلی، رکن پارلیمان اور دیگر سیاسی قائدین کو بھی روانہ کی ہے تاکہ متاثرہ عوام کی داد رسی میں تیزی لائی جا سکے۔اس موقع پر ایوب خان کے ہمراہ مقامی شہریان بھی موجود تھے۔ جبکہ تحصیلدار کو دیئے گئے مکتوب پرشیخ مختار، محمد صابر، سید روشن، گنگادھر کدم، محمد واصف، عبدالخلیل، عبدالرؤف، محمد فاروق،عبدالوحید، شیخ رزاق، سنجے شندے، ستار خان، شیخ جلیل، راجو پوار، شرف الدین، محمد عظیم، مدھار خان، تاج خان، محمد شفیع، ارشاد بیگم، سیماں بیگم، عبدالرؤف، سید ایوب پاشاہ، سید مدار منیار، شبانہ بیگم، ببن قریشی،محمد فاروق محمد مولا، محمد یٰسین، یعقوب خاں، سید مولاصاحب، محسنہ بیگم، موسیٰ خاں، ناہیدا بیگم، شبانہ بیگم وغیرہ کے بھی دستخط ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے