किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں رمضان کے موقع پر گھنٹہ گاڑی کے ڈرائیور اور معاون کا والہانہ استقبال

ناندیڑ: 31؍مارچ (نامہ نگار)ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے زون نمبر 2 کے حدود میں واقع نورین مسجد، نیلوفر کالونی، سانگوی میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے پیش نظر صاف صفائی میں تعاون دینے والے گھنٹہ گاڑی کے ڈرائیور اور ان کے معاون کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر مادھو لاڑ (ڈرائیور) اور ان کے معاون امیت سون کامبلے کو مقامی افراد نے نہایت محبت اور گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔ شیخ خلیل (ماموں)، عباس بھائی اور محلے کے دیگر افراد اور بچوں نے ان دونوں کا رمضان کے دوران صفائی میں خصوصی تعاون دینے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔مقامی افراد نے گھنٹہ گاڑی کے عملے کے ساتھ ساتھ زون آفیسر ایس آئی تارو صاحب، سپروائزر صاحب راؤ شرشاد اور دیگر زون افسران کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر محلے کے بچوں نے پھول پیش کرتے ہوئے ڈرائیور اور ان کے معاون کا استقبال کیا۔ مرد حضرات نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ رمضان میں صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے اور میونسپل کارپوریشن کے مذکورہ ملازمین نے اس کام کو خوش اسلوبی سے انجام دے کر علاقے کے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔محلے کے بزرگوں نے اس موقع پر کہا کہ رمضان کے مہینے میں پاکیزگی اور صفائی کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ نمازیوں کو صاف ستھری فضا میں عبادت کا موقع مل سکے۔ مقامی افراد نے ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ملازمین ہمارے لیے قابلِ قدر ہیں، جو گرمی اور مشکلات کے باوجود پورے خلوص کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے