किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں جلوس میلاد النبی ﷺ کا پُرجوش انعقاد

ناندیڑ:19؍ستمبر ( نامہ نگار) مرکزی میلاد کمیٹی ناندیڑ کی جانب سے علمائے اہل سنت کی قیادت میں 19 ستمبر بروز جمعرات صبح ساڑھے نو بجے نظامی کالونی سے جلوس محمدی ﷺکا آغاز عمل میں آیا ۔آئی ٹی آئیشیواجی نگر ،کلامندر،وزیر آباد ، درگاہ سید سعادات ، گردوارہ ،قدیم مونڈھا سے ہوتا ہوا میلاد گراونڈ درگاہ حضرت مستان شاہ ولی قادری ؒ محمد علی روڈ پر اختتام پذیر ہوا ۔اس موقع پر ایک مختصر مجلس وعظ منعقد ہوئی ۔ حافظ فیروز رضا نے تلاوت کلام پاک سے مجلس کا آغاز فرمایا۔بعدہٗ نقیب اہل سنت مولانا تراب الدین صاحب رضوی نے عوام اہل سنت کو جلوس میلادالنبی ﷺکی فضیلت سے سامعین کو آگاہ فرما یا۔ نیز جلوس میں جن لوگوں نے پٹاخے پھوڑے یا بائیک لیکر نکلے اسکی مذمت فرمائی ۔ اس موقع پر مولانا امان پنجتنی ، مولانا مفتی جنید رضا نے اپنے خطاب سے سامعین کو مستفیض فرمایا ۔بعدہ ٗ مولانا عبدالعظیم صاحب رضوی ومفتی مرتضی صاحب مصباحی نے میلاد پاک کے فضائل سے عوام کو واقف فرمایا ۔اخیر میں صلاۃ وسلام و نیاز کے ساتھ پروگرام کا اختتام عمل میں آیا ۔اس موقع پر احمد سیٹھ نائیگاؤں والے ،ایڈووکیٹ ایوب الدین جاگیر دار ،الحاج رفیق صاحب قادری الکاظمی ،صوفی علی خان قادری پنجتنی ،الحاج عظیم سیٹھ سوداگر قادری،دستگیر بھائی ، سیلانی پیلیس والے احمد بھائی ، رضوی عبدالواجد انصاری نیز مفتی منشاد صاحب ، مولانا مفتی عاشق صاحب ،مفتی شمس الدین صدیقی ،حافظ ایوب صاحب ،مولانا صادق رضا ،مولانا رفیق صاحب برکاتی ،مولانا سید احمد علی مصباحی ،حافظ غلام مصطفی ،حافظ عبدالواجد صاحب ،حافظ نورالحق صاحب ،قاری عبدالرشید صاحب ،حافظ مختار صاحب رضوی ، مولانا توفیق صاحب ودیگر علمائے کرام و کثیر تعداد میں عوام الناس موجود تھے ۔مرکزی میلاد کمیٹی کی جانب سے پولیس محکمہ و مجلس بلدیہ کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے