किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں تعلقہ سطح اور ضلعی سطح کوئز مقابلہ کا کامیاب انعقاد

خادمین امت کے سیرت پروگرام-۱۷ کے تحت پانچویں تا ساتویں کے طلباء کے لئے زبانی کوئز

ناندیڑ:28(پریس ریلیز):مورخہ25 دسمبر2023 کو انور گاردن دیگلور ناکہ ناندیڑ پر خادمین امت کے سیرت پروگرام-17 کے تحت کوئز مقابلہ (صفات مومن اور قرآن اینڈ سائنس) پر زبانی کوئز مقابلہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغاز ہوا، کویز آرگنائزر اسمعیل احمد نے مقابلہ کے اصول و ضوابط اور ترتیب کی وضاحت کرتے ہوئے ثقافتی پروگرامس کی غرض و غایت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔ برادر فرحان دیشمکھ سر، جناب طاھرسر، فرزانہ باجی صاحبہ، راشیدہ باجی صاحبہ نے جج کے فرائض ادا کئے۔ ضلع پریشد پرائمری اسکول اردھاپور،ضلع پریشد اسکول بھوکر، حدگاوں،اقرا اردو پرائمری اسکول ،اپپر ملیہ اسکول،ثنا اسکول،حضرت فاطمہ گرلز اسکول،یوسفیہ پرائمری اسکول کے طلبہ و  طالبات نے کوئز مقابلہ میں حصہ لیا۔ جبکہ شہر کے  دیگر اسکول کے طلباء شریک نہیں ہو سکے۔ مقابلہ سے تمام ہی طلبہ و طالبات بہت محظوظ ہوئے۔ شرکاء نے کافی اچھی تیاری کی تھی۔واضح ھو کہ پرائمری سطح کے طلبہ کے لیے700 سولات پر مبنی کتاب دی گئی ھے جسکو طلبہ نے بڑی محنت سے یاد کر کے زبانی کویز میں اپنے ھنر کا مظاھرہ کیا۔ اس مقابلہ میں انصاری عمارہ راحت عبدالرافع،بریرہ فاطمہ اعجاز احمد،سیدہ ام عمارہ سید عرفان علی یہ ٹیم اول (مدرسہ ملیہ اپپر پرائمری اسکول ناندیڑ) ، مننزہ فاطمہ سید محسن ،قضریٰ توقیر محمد فاروق،مریم فاطمہ یہ ٹیم دوم (مدرسہ ملیہ اپپر پرائمری اسکول) اور سیدہ فصیحہ فاطمہ سید فہیم،مومن اقراء فاطمہ عبدلواجد،نبیہہ نورعین عبدلبشیر (ملیہ اپپر پرائمری اسکول( یہ ٹیم نے سوم مقام حاصل کیا اور   ناندیڑ تعلقہ سطح(شمال) پر اول دوم سوم انعام کی حقدار بنیں۔وہیں ناندیڑ تعلقہ سطح(جنوب) سے نمرہ تحریم نثار احمد،اقصیٰ فافاتمہ شیخ عبدالوحید، زنیرہ راحین عبدالضمیر (اول) تسکین سارہ عبدالرزاق،شازیہ شیخ محمد حنیف،عفیرہ افشین مجیب الدین (دوم) اور شگفتہ تزئین عبدالکلیم، عنابیہ فاطمہ محمد عرفان،زہرا فاطمہ شیخ خالد محی الدین (سوم) انعام کے حقدار بنی۔ ضلعی سطح فائنل مقابلہ، تعلقہ سطح میں کامیاب ٹیموں کے درمیان عمل میں آیا جس میں ناندیڑ جنوب ،ناندیڑ شمال، اردھاپور،بھوکر،حدگاوں ان تعلقاجات کی ٹاپر ٹیمس کے بیچ سخت مقابلہ دیکھ کر پتہ چل رہا تھا کے ان طلبہ و طالبات اور ان کے اساتذہ نے کتنی محنت کی ھے۔ ضلع سطح فائنل مقابلے میں اقراء اردو پرائمری اسکول دیگلور ناکہ کی شاذیہ محمد حنیف،تسکین افشین عبدالرزاق،عفیرہ افشین مجیب الدین (اول) اور ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول اردھاپور کی فاطمہ شیخ اعجاز،فاطمہ مریم محمد شاکر،نوشین حنا شیخ معین (دوم) اور یوسفیہ اردو پرائمری اسکول ناندیڑ کی سعدیہ صدف فیاض خان،شیفاء راھین شیخ ربّانی، شیفاء ناز مصطفیٰ بیگ (سوم) مقام حاصل کیا۔ وہیں لڑکوں میں ملیہ اپپر پرائمری اسکول ناندیڑ کے تجمّل خان افضل خان، التمش خان افضل خان،عمر خان نعیم خان (اول)، ثنا اردو پرائمری اسکول ناندیڑ کے ھاشمی سید عبدالرافع فصیح الدین، محمد علی محمد امجد، یوسف خان صدیق خان (دوم) اور ضلع پریشد اردو اسکول اردھاپور کے عادل شیخ حسین، عبدالرحمان شیخ یوسف، عرشفان خان اعجاز خان (سوم) مقام حاصل کرتے ھوے ریاستی کوئز مقابلے میں اپنی شرکت کو کنفرم کرلیا۔ اب یہ فاتح ٹیمیں مورخہ 20 جنوری2024 کو انور گارڈن فنکشن ھال، مال ٹیکری روڈ دیگلور ناکہ پر دیگر ضلعی ٹیموں سے ریاستی سطح کا مقابلہ کریگی۔ اس اہم مقابلہ کے انعقاد میں اور مقابلہ کو کامیاب بنانے میں برادر عتیق، شیخ یونس ،برادر صادق ،برادر عبدلاحد،محمد جنید،ظہیر سر اور دیگر ساتھیوں نے کڑی محنت کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے