कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں تجاوزات ہٹانے کی مہم، پولیس اور میونسپل کارپوریشن کی مشترکہ کارروائی

ناندیڑ:3؍مارچ ( نمائندہ اعتبار) شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے شہر ٹریفک برانچ، وزیرآباد ناندیڑ اور ناندیڑ واگھالہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے 3 مارچ 2025 ء کو تجاوزات ہٹانے کی مہم چلائی گئی۔ یہ کارروائی مہاویر چوک، سونو کارنر، وزیرآباد چوک اور آیورویدک کالج ایس ٹی اوور برج تک کے علاقے میں کی گئی۔اس مہم کے دورانضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شری ابیناش کمار اور ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ شری سورج گرو کی موجودگی میں ناندیڑ واگھالہ میونسپل کارپوریشن کی تجاوزات ہٹانے والی ٹیم اور شہر ٹریفک برانچ کے پولیس انسپکٹر شری صاحب راوٴ گٹے اور پولیس ملازمین نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ علاقوں میں فٹ پاتھ اور سڑک کنارے لگائے گئے غیر مجاز کٹلری فروشوں ، پھل اور سبزی فروشوں اور دیگر چھوٹے تاجروں کے تجاوزات کو ہٹا دیا۔پولیس اور میونسپل انتظامیہ نے سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ آئندہ مہاویر چوک، سونو کارنر، وزیرآباد چوک اور آیورویدک کالج ایس ٹی اوور برج کے درمیان کسی بھی غیر قانونی طریقے سے ہاتھ گاڑیاں یا دیگر سامان فٹ پاتھ پر نہیں لگایا جائے گا۔ اس سلسلے میں مزید خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔اس کے ساتھ ہی محکمہ تعمیرات عامہ سے بھی رابطہ قائم کیا گیا ہے، اور مذکورہ علاقوں میں سائیکل ٹریک کو کلیئر کیا جائے گا۔ اگر آئندہ یہاں کسی بھی قسم کے غیر قانونی تجاوزات نظر آئے تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ایسا انتباہ پولیس اور میونسپل انتظامیہ کی جانب سے دیا گیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے