कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں بابری مسجد کی بازیابی کے لیے احتجاجی دھرنا

ناندیڑ، 6 دسمبر (نامہ نگار)بابری مسجد کی بازیابی کے مطالبے کو اجاگر کرنے کے لیے مسلم نمائندہ کونسل ناندیڑ کی جانب سے آج ایک احتجاجی دھرنا منعقد کیا گیا، جو بحمداللہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔اس دھرنے میں شہر کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی، خصوصاً نوجوان بڑی تعداد میں موجود رہے جنہوں نے جوش و جذبے کے ساتھ اتحاد و یکجہتی کا مضبوط اظہار کیا۔ نوجوانوں کی موجودگی نے اس احتجاج کو مؤثر اور نمایاں بنا دیا۔احتجاج کے دوران مسلم نمائندہ کونسل کے ذمہ داران نے عدالت کے ایک فریق کے حق میں جانبدارانہ رویّے پر سوالات اٹھائے اور اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا۔ کونسل نے واضح کیا کہ’’ مسلمان تاریخی بابری مسجد کے اصلی مالکانہ حق سے کبھی دستبردار نہیں ہو سکتے اور نہ ہی اس مقدس مقام پر کسی دوسری تعمیر کو قبول کیا جا سکتا ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ’’چاہے صدیاں بیت جائیں، بابری مسجد کی جگہ ہمیشہ اللہ کے گھر ہی کی رہے گی، اور یہ اصول مسلمانوں کے لیے ناقابلِ تبدیل ہے۔‘‘احتجاج پُرامن ماحول میں انجام پایا اور مقررین نے عدل و انصاف کے تقاضوں کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے