किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں اے ٹی ایم کمیٹی کی جانب سے عید ملاپ پروگرام کا شاندار انعقاد

مختلف مذاہب کے افراد کی شرکت، بھائی چارہ و قومی یکجہتی کا خوبصورت منظر

ناندیڑ: 10؍اپریل (نامہ نگار)اے ٹی ایم کمیٹی ناندیڑ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر منیار گلی، ناندیڑ میں ایک شاندار عید ملاپ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروگرام کا مقصد معاشرے میں بھائی چارے، قومی یکجہتی اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔پروگرام کی خاص بات یہ رہی کہ اس میں تمام مذاہب، برادریوں اور سماجی طبقوں سے وابستہ معزز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عید کی خوشی کو سب کے ساتھ بانٹنے کے جذبے کے تحت روایتی شیر خورمہ کا خصوصی نظم کیا گیا، جس نے پروگرام کو مزید خوشگوار بنایا۔اس موقع پر شہر کی معروف مذہبی، سیاسی، سماجی و انتظامی شخصیات نے شرکت کی جن میں حضرت مفتی احمد صاحب (امام و خطیب مسجد قریشیہ، ناندیڑ)، رام راؤ بونڈھارکر پاٹل، آنند بونڈھارکر کے بھائی، دلیپ سنگھ ٹھاکر، پولیس انسپکٹر سنجے شندے (اتوارہ)، اے ٹی ایس ناندیڑ کے پولیس انسپکٹر رماکانت پانچال، اتوارہ پولیس اسٹیشن کے اے پی آئی چوہان صاحب، پنڈھری پاٹل تڑکے، شیوسینا شندے گروپ کے جنوب شہر صدر دُرگیش یادو، سچن پوار، مونو سوریہ ونشی، سائی پاٹل، سابق کارپوریٹر سریش ہٹکر، صابر چاؤش، عبدالحفیظ، سید شیر علی، مجیب جاگیردار، فاروق بدویل، عبدالرحیم احمد خان، مسعود احمد خان، اسحٰق تنبولی، اکبر پٹھان، جماعت اسلامی ہند سے ابرار دیشمکھ اور نصیرالدین فاروقی، ایڈوکیٹ تہور خان، ایڈوکیٹ ضمیر پٹھان، منّا کھوکے والے، جاوید بھائی جے ڈی، مخدوم بھائی، خورشید بھائی، فہیم سیٹھ، نور سر، مشتاق بھائی و دیگر قابلِ ذکر ہیں۔پروگرام میں موجود معززین نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور ملک میں آپسی بھائی چارہ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن و امان کی فضا قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔عوامی سطح پر اس عید ملاپ تقریب کو کافی پذیرائی حاصل ہوئی اور شرکاء نے اے ٹی ایم کمیٹی کی اس کوشش کو سراہا کہ وہ ہر سال اس خوبصورت روایت کو برقرار رکھتے ہوئے مختلف مذاہب و برادریوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں۔پروگرام کا اختتام دعائیہ کلمات کے ساتھ ہوا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے