कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں اُستاذ الشعراء شفیع احمد شفیع کے اعزاز میں کامیاب مشاعرہ

ناندیڑ: 15؍جنوری( راست ) بتاریخ 13 جنوری 2025 شب 09 بجے بمکان ڈاکٹر انیس الرحمن ناندير أستاذ الشعراء شفیع احمد شفیع پربھنی 31؍دسمبر 2024ء کو ملازمت سے بحسن خوبی سبکدوش ہونے کے ضمن میں ایک اعزازی کامیاب مشاعرہ کا انعقاد منجانب طاہر حسین طاہر کیا گیا ، جس کی مسند صدارت پر کہنہ مشق شاعر شيخ معين الدين فکر پڑٹاپ گڑی مقیم ممبئی جلوہ افروز تھے اور بطور مہمانان خصوصی شفیع احمد سابق ڈپٹی میئر مہانگر پالیکا ناندیڑ ، محمدتقی مدیر روزنامہ ورق تازہ ناندیڑ ، احمد خان ( ایم اے) اورنگ آباد ،رضا جالنوی، ڈاکٹر ضیاء الحسن ، عامر خان پٹھان، محمد افتخار الدین جلوہ افروزتھے ۔ نظامت کے فرائض ظہیر الدین بابر نے بحسن وخوبی انجام دیے ۔ مشاعرہ کا آغاز شعیب خان نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور ہدیہ نعت کا نذرانہ یاسر خان نے پیش کیا ۔ پہلے دور کی نظامت ڈاکٹر انیس الرحمن انیس نے کی جس میں گلپوشی و اظہار خیال کا سلسلہ رہا ۔مشاعرہ میں جن بیرونی و مقامی شعراء نے سامعین کو اپنے کلام سے محظوظ فرمایا اُن میں شیخ معین الدین فکر پڑٹاپ گڑھی، رضا جالنوی ، صاحب اعزاز شفیع احمد شفیع ،عبد الواحد جاذب ، طاہر حسین طاہر، راہی جنتوری، ظہیر الدین بابر، ڈاکٹر انیس الرحمن انیس ، عطا حیدر آبادی ، محی الدین مکرم ، عزیز اثر رحمانی ، علیم اسرار ، مرزا واجد، ڈاکٹر ارشاد ، یا سرخان ، شعیب خان کے نام شامل ہیں بالخصوص جن سامعین نے رونق محفل کو دوبالا کیا ان میں آصف خان نور ٹرانسپورٹ ، محمد اظہراحمد،ڈاکٹر ارشاد، ڈاکٹر سرفراز ، محمد ذیشان، محمد عیان ، محمد زبیر(ریٹائرڈ سپروائزر مدینۃ العلوم اسکول) ، محمد فاروق کے نام شامل ہیں ۔ رات دیر گئے طاہر حسین طاہر کے اظہار تشکرپر کامیاب مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے