किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میں آئے سیلاب متاثرین کو فوری امداد دی جائے

مہاراشٹرکے سابق وزیر اعلی و راجیہ سبھا کے رکن اشوک راؤ چوہان سے ملاقات

ناندیڑ:31؍جنوری ( شیخ عمران ) گذشتہ کچھ ماہ قبل ناندیڑ میں ہوئی زور بارش کے سبب گوداوری ندی نالے کی سطح آب میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا تھا جس کے چلتے ندی نالے کے قریب رہنے والوں کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ،کئی گھر اس پانی میں ڈوب گئے اور کئی گھروں میں کافی مقدار میں پانی داخل ہوگیا تھا، ابھی تک ناندیڑ انتظامیہ کی جانب سے کوئی مالی امداد فراہم نہیں کی گئی ، اس سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں اور سماجی کارکنوں کی جانب سے ناندیڑ ضلع کلکٹر کو میمورنڈم بھی دیا گیا ،اس سلسلے میں آج ناندیڑ کے سماجی خدمتگار شیخ محسن کی جانب سے مہاراشٹرکے سابق وزیر اعلی و راجیہ سبھا کے رکن اشوک راؤ چوہان سے اس سلسلے میں ملاقات کی گئی اور ان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس مسئلہ پر فوری کام کریں ۔ انہوں نے بھی اس بات کا تیقن دیا کہ وہ اس کو جلد از جلد حل کریں گئے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے