कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ میونسپل انتخابات: بی جے پی کو واضح اکثریت، ایم آئی ایم دوسری بڑی پارٹی

ناندیڑ:17؍جنوری(نمائندہ اعتبار) ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے عام انتخابات کے نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی شہر کی سیاسی تصویر واضح ہوگئی، جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی نے شاندار اور فیصلہ کن کامیابی حاصل کرتے ہوئے 81 رکنی ایوان میں 45 نشستیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس واضح اکثریت کے ساتھ بی جے پی نے میونسپل کارپوریشن پر مضبوط گرفت قائم کرلی ہے اور شہر کی سیاست میں اپنی برتری ثابت کی ہے۔انتخابی نتائج کے مطابق آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (ایم آئی ایم) نے 14 نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوسری سب سے بڑی پارٹی کے طور پر خود کو منوایا ہے۔ ایم آئی ایم کی یہ کامیابی عوامی قبولیت کی عکاسی کرتی ہے۔ دوسری جانب کانگریس پارٹی کو اس انتخاب میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہو سکی اور اسے محض 10 نشستوں پر اکتفا کرنا پڑا، حالانکہ کانگریس اور ونچیت بہوجن اگھاڑی کے درمیان انتخابی اتحاد قائم تھا۔ونچیت بہوجن اگھاڑی نے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ شیوسینا کے حصے میں 4 نشستیں آئیں۔ این سی پی (شرد پوار گروپ) نے 2 نشستوں پر فتح درج کی، جب کہ ایک آزاد امیدوار بھی کامیاب ہو کر ایوان میں پہنچا۔ ان نتائج کے بعد یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ ناندیڑ میونسپل سیاست میں مقابلہ اگرچہ کثیر جماعتی رہا، لیکن فیصلہ کن برتری بی جے پی کے حصے میں آئی۔ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے 20 پربھاگوں کی 81 نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 491 امیدوار انتخابی میدان میں تھے، جس کے سبب یہ انتخاب خاصا دلچسپ اور سخت مقابلے کا حامل رہا۔ 15 جنوری کو ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا، جب کہ 16 جنوری کو نتائج کا اعلان کیا گیا۔ ووٹوں کی گنتی 16 جنوری کی صبح پالی ٹیکنک کالج میں صبح 10 بجے شروع ہوئی، جہاں سب سے پہلے پوسٹل بیلٹس کی گنتی کی گئی اور اس کے بعد ای وی ایم مشینوں میں درج ووٹوں کو شمار کیا گیا۔انتخابی عمل کے دوران اور نتائج کے اعلان کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ نتائج کے سامنے آتے ہی فتح حاصل کرنے والے امیدواروں اور ان کے حامیوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا، کارکنان نے آتش بازی کی، ڈھول تاشوں کے ساتھ جلوس نکالے اور جیت کی خوشی منائی۔ تاہم اس انتخاب میں کئی سینئر لیڈران کو شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا، جو سیاسی حلقوں میں بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے انتخابی نتائج نے شہر کی سیاست میں ایک نئے دور کا آغاز کردیا ہے۔آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین نے محدود وسائل کے باوجود 14 نشستیں جیت کر خود کو ایک مضبوط اپوزیشن کے طور پر پیش کیا ہے۔ ایم آئی ایم کی یہ کارکردگی آنے والے دنوں میں کارپوریشن کی کارروائیوں میں اسے مؤثر آواز فراہم کرے گی، خاص طور پر اقلیتی طبقات اور شہری بنیادی مسائل سے متعلق معاملات میں پارٹی کے کردار پر سب کی نگاہیں مرکوز رہیں گی۔مجموعی طور پر ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے یہ نتائج نہ صرف شہر کی آئندہ انتظامی سمت کا تعین کریں گے بلکہ آنے والے دنوں میں ضلع اور ریاستی سیاست پر بھی اپنے اثرات مرتب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے