कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: موٹر سائیکل چوری کے دو ملزمین گرفتار

6؍موٹر سائیکلیں مالیت 3 لاکھ 60 ہزار روپئے ضبط

ناندیڑ:22؍اگست ( نمائندہ اعتبار) ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے موٹر سائیکل چوری کے معاملہ میں موٹر سائیکل ضبط کرنے کی ہدایت شیواجی نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر جالیندر تاندلے کو دی تھی۔ 21؍ اگست کو شیواجی نگر پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 341/2024 ، دفعہ 303(2) کے تحت درج کیا گیا تھا۔ اس معاملہ کی تحقیقات کے دوران ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ملزم نمبر (۱) راہول راجو گوڑبولے ( 21 سال، ساکن امبیڈکر نگر، ناندیڑ) اور ملزم نمبر (۲) اجئے سبھاش پوہرے ( 27 سال، ساکن جنتا کالونی، ناندیڑ) کو چوری کے معاملہ میں ملوث ہونے پر حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو ملزمین نے مبینہ طور پر جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ چوری کی گئی موٹر سائیکل لیبر کالونی میں ہنومان مندر کے سامنے کھلی جگہ پر رکھی گئی ہے۔ تفتیش کے دوران ملزمین سے مزید پانچ موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا اور یہ بھی معلوم ہوا کہ یہ موٹر سائیکلیں ملزم نمبر (۲) اجئے سبھاش پوہرے کے گھر واقع جنتا کالونی ناندیڑ میں رکھی ہوئی ہیں۔ پولیس نے مذکورہ پانچ موٹر سائیکلیں ضبط کرلی ہیں۔ اس طرح جملہ 6؍ موٹر سائیکلیں مالیت 3 لاکھ 60 ہزار روپئے ملزمین کے قبضہ سے ضبط کی گئیں۔ مذکورہ کارروائی ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سورج گُرو، سب ڈویژنل پولیس آفیسر اتوارہ سشیل کمار کی رہنمائی میں پولیس انسپکٹر جالیندر تاندلے، کرائم اسکواڈ کے پولیس انسپکٹر اشروبا گھاٹے، پولیس عملدار روی شنکر بامنے، دیواسنگھ سنگھ، شیخ اظہر، راہول لاٹھکر، سربجیت سنگھ پسری، دتا وڑجے نے انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے