किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: ملیان مثالی بستی پروجیکٹ: ترقی کی جانب ایک اہم قدم

ناندیڑ:9؍جنوری( پریس ریلیز) جنوری 2025 کے آغاز میں ملیان مثالی بستی پروجیکٹ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور اہم فیصلے کیے گئے۔ مورخہ 4 جنوری کو کمیونٹی ایمپاورمنٹ شعبہ کے سیکرٹری فضل الرحمن قریشی صاحب نے پروجیکٹ کی پچھلے تین ماہ کی سرگرمیوں اور پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور آئندہ سہ ماہی کے لیے تعلیمی سہولت، کمیونٹی ویلفیئر سینٹر، اور خواتین کے لیے روزگار کے مواقع جیسے اہم اہداف مقرر کیے۔
▪️مورخہ 5 جنوری کو نائب امیر حلقہ سید ضمیر قادری صاحب نے پروجیکٹ کا دورہ کرتے ہوئے کمیونٹی ویلفیئر سینٹر کی پیش رفت اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سینٹر کو علاقے کی ترقی میں اہم سنگ میل قرار دیا اور حلقہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
▪6 جنوری کو ناندیڑ کے مومن پورہ علاقے میں ڈاکٹر زید حمزہ نے دورہ کیا، جس میں علاقے کے مکاتب، نوجوانوں کے مسائل، اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے پہلوؤں پر گفتگو ہوئی۔ نوجوانوں کے لیے ایک ورزش سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس نے صحت مند طرزِ زندگی کی حوصلہ افزائی کی۔
سید اعجاز حسین انچارج، ملیاں مثالی بستی پروجیکٹ کے مطابق پروجیکٹ کی ٹیم، مقامی افراد، اور قیادت کے باہمی تعاون سے یہ منصوبہ علاقے کی سماجی، تعلیمی، اور اقتصادی ترقی کے لیے امید کی نئی کرن بن رہا ہے۔ انشاءاللہ، یہ کوشش علاقے میں ترقی اور فلاح کا نیا باب کھولے گی۔اس طرح کی پریس نوٹ شعبہ میڈیا جماعت اسلامی ہند ناندیڑنے جاری کی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے