किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: قتل کے 24 گھنٹوں کے اندر تینوں ملزمین گرفتار

ناندیڑ: 20؍ جولائی (نمائندہ اعتبار) ناندیڑ کے قدوائی نگر علاقہ میں 19 جولائی کو صبح تقریباً 8:20 بجے ہوئے ایک وحشیانہ قتل کے اہم ملزمین کو ناندیڑ دیہی پولیس نے محض 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کردیا۔ اس واردات میں مقتول شیخ عظیم کو معمولی بات پر چاقو مار کر بے رحمی سے قتل کیا گیا تھا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شیخ عظیم (عمر 60 سال) معمول کے مطابق قدوائی نگر چوراستہ پر ہاتھ گاڑا لگانے آئے تھے۔ محض ہاتھ گاڑا لگانے پر اعتراض کرتے ہوئے تین نوجوانوں نے اُن پر حملہ کر دیا۔ اس واردات کی اطلاع مقتول کے بیٹے شیخ عامر (عمر 32 سال، ساکن قدوائی نگر) نے پولیس کو دی۔فوری طور پر ناندیڑ دیہی پولیس اسٹیشن میں دفعہ 103(1) 49, 3(5) IPC کے ساتھ دفعہ 4/25 آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار ، ا توارہ زون کے ڈی وائی ایس پی سشیل کمار نائیک اور دیگر اعلیٰ افسران کی رہنمائی میں دیہی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر اومکانت چنچولی کرنے اس کیس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تین تفتیشی ٹیمیں تشکیل دیں اور مجرموں کی تلاش کے لیے روانہ کیا۔ان ٹیموں میں سب انسپکٹر بابوراؤ چوہان، گیانیشور مٹواڑ، وکرم واکڑے، ہیڈ کانسٹبل پرمود کرہلے، سنتوش جادھو، وسنت کیندرے، اوڑھنے، سٹیکار، پولیس کانسٹبل خلیل بیگ، سرملوار، شنکر مالگے، ہانوتا کدم، شرگیرے، پچلنگ، پوار، کلیانکر ، شیخ اور دیگر نے تکنیکی و خفیہ اطلاعات کی مدد سے نہ صرف ایک ملزم کو ناندیڑ سے گرفتار کیا، بلکہ دو دیگر ملزمین کو جنتور (ضلع پربھنی) سے بھی شاندار چالاکی سے حراست میں لے لیا۔گرفتار کیے گئے تینوں ملزموں کے نام (۱) محمد عامر عرف امیر ولد محمد غوث (عمر 29 سال، ساکن حبیبیہ کالونی )، اشرف عرف معین خان ولد اعظم عرف پاشا خان (عمر 28 سال، ساکن اقبال نگر)، محمد عمران ولد محمد غوث (عمر 39 سال، ساکن حبیبیہ کالونی )ہیں۔ اس کارروائی کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے پوری تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کی ستائش کی ہے۔ پولیس اب دیگر ممکنہ شریکِ ملزمین کے خلاف بھی تفتیش کر رہی ہے۔ کیس کی مزید جانچ سب انسپکٹر سچن گڈھوے اور پولیس کانسٹیبل بھوکرے کے حوالے ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے