किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ: عوامی مقامات پر شراب نوشی، امن میں خلل ڈالنے والوں اور شراب نوشوں کو جگہ فراہم کرنے والوں پر سخت کارروائی

ناندیڑ:21؍مئی ( نمائندہ اعتبار) پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ ابیناش کمار کی ہدایت پر ناندیڑ شہر میں عوامی مقامات پر ہونے والے جرائم پر قابو پانے کے لیے تشکیل دی گئی ’ناندیڑ سٹی اسٹریٹ سیفٹی ڈرائیو‘ کے تحت ٹیم نے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج گُرو کے رہنمائی میں، ٹیم انچارج سب انسپکٹر بھاگوت ناگرگوجے اور چارلی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ 19 مئی 2025 ء کو ناندیڑ شہر میں مختلف مقامات پر شراب نوشی کرکے عوامی امن میں خلل ڈالنے والوں اور شراب پینے کے لیے جگہ فراہم کرنے والوں پر کارروائی کی، جو درج ذیل ہے۔
1) پولیس اسٹیشن ایئرپورٹ:
چارلی نمبر 1 اور 2 کی ٹیم جب گئان ماتا اسکول کے قریب کرم ویر نگر میں گشت کر رہی تھی تو وہاں ایک شخص عوامی مقام پر شراب پی کر عوامی امن میں خلل ڈال رہا تھا۔ کارروائی کے دوران اس شخص نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرتے ہوئے ان کے فرائض میں رکاوٹ پیدا کی، جس پر اسے حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن ایئرپورٹ میں جرم نمبر 197/2025، دفعات 132 اور 352 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
اسی مقام پر ایک اور شخص کو عوامی امن میں خلل ڈالتے ہوئے پکڑا گیا، جس پر مہاراشٹر پولیس ایکٹ کی دفعات 110/117 کے تحت کارروائی کی گئی۔
اسی طرح، ٹھاکرے کمپلیکس آنند نگر فائن وائن مارٹ کے پاس اور ناگارچنا ہوٹل کے سامنے دو افراد کو شراب نوشی کے لیے جگہ فراہم کرتے ہوئے پایا گیا، جن پر مہاراشٹر شراب بندی قانون کی دفعہ 68 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
2) پولیس اسٹیشن شواجی نگر:
چارلی نمبر 1 اور 3 کی ٹیم نے گشت کے دوران ہونڈا شوروم کے پاس دو اور جیوٹی ٹاکیز کے قریب ایک شخص کو عوامی مقام پر شراب نوشی کرتے ہوئے پایا۔ ان تینوں افراد کو حراست میں لے کر مہاراشٹر پولیس ایکٹ کی دفعات 110/117 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
3) پولیس اسٹیشن ناندیڑ دیہی:
چارلی نمبر 2 کی ٹیم نے گشت کے دوران MIDC علاقے کی مین روڈ پر دو افراد کو عوامی مقام پر شراب پی کر امن میں خلل ڈالتے ہوئے پایا۔ ان پر پولیس اسٹیشن ناندیڑ دیہی میں مہاراشٹر پولیس ایکٹ کی دفعات 110/117 کے تحت کارروائی کی گئی۔
4) پولیس اسٹیشن اتوارہ:
چارلی نمبر 3 کی ٹیم نے گشت کے دوران پرانے مونڈھا وائن شاپ کے قریب ایک شخص کو عوامی مقام پر شراب پی کر امن میں خلل ڈالتے ہوئے پایا، جس پر مہاراشٹر پولیس ایکٹ کی دفعات 110/117 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کا اپیل:
ناندیڑ شہر میں کوئی بھی شخص عوامی مقام پر شراب نوشی نہ کرے، نہ ہی شراب نوشوں کو جگہ فراہم کرے اور نہ ہی امن میں خلل ڈالے، ورنہ سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے