कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ضلع میں 16 تا 19 مارچ چار دن کے لئے ییلو الرٹ جاری

ناندیڑ:16؍مارچ (نمائندہ اعتبار) علاقائی موسمیاتی مرکز ممبئیکی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق ضلع ناندیڑ کے لئے 16 اور 19 مارچ 2026 ء کو ییلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس مدت کے دوران ضلع میں آندھی، تیز ہوائیں، بجلی کی کڑک اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق 16 اور 17 مارچ کو ضلع کے چند مقامات پر 30 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے اور بجلی کی کڑک و بادلوں کی گرج کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح 18 اور 19 مارچ 2026 ء کو بعض مقامات پر 40 تا 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز آندھی چلنے، بجلی کی کڑک اور بادلوں کی گرج کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش ہونے کا زیادہ امکان بتایا گیا ہے۔ اس ممکنہ قدرتی صورتحال کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے تمام متعلقہ محکموں اور عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
کیا اقدامات کریں:
اگر بجلی کی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگی اطلاع ہو تو غیر ضروری طور پر باہر جانے سے گریز کریں۔ اگر آپ کھلی جگہ پر ہوں اور قریب کوئی محفوظ عمارت نہ ہو تو کسی نشیبی جگہ پر بیٹھ جائیں اور سر گھٹنوں میں رکھ لیں۔ آسمان میں بجلی چمک رہی ہو تو فوراً گھر یا کسی محفوظ عمارت میں پناہ لیں۔ گھر کی بالکنی، چھت یا گھر کے باہر کے چبوترے پر نہ ٹھہریں۔ اگر آپ گھر میں ہوں اور برقی آلات چل رہے ہوں تو انہیں فوراً بند کر دیں۔ تاروں کی باڑ، بجلی کے کھمبوں اور دیگر لوہے کی اشیاء سے دور رہیں۔ اگر آپ پانی میں کھڑے ہوں تو فوراً پانی سے باہر نکل آئیں۔
کیا اقدامات نہ کریں:
آسمان میں بجلی چمک رہی ہو تو گھر کے لینڈ لائن فون کا استعمال نہ کریں۔ شاور کے نیچے نہائیں نہیں۔ گھر کے بیسن کے نل، پانی کی پائپ لائن یا کسی بھی برقی آلے کو ہاتھ نہ لگائیں۔ بجلی کی گرج اور آندھی کے دوران لوہے کے ڈھانچے والے خیموں یا شیڈ میں پناہ نہ لیں۔ اونچے درخت کے نیچے کھڑے نہ ہوں اور دھات کے اونچے میناروں کے قریب نہ جائیں۔ اگر آپ گھر میں ہوں تو کھلے دروازے یا کھڑکی سے بجلی گرتے ہوئے نہ دیکھیں، کیونکہ یہ بھی باہر کھڑے رہنے جتنا ہی خطرناک ہوسکتا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے