किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ضلع میں لاپتہ موبائل کی بازیابی، سائبر برانچ کی کارروائی

18 لاکھ 72 ہزار روپئے مالیت کے 132 اینڈرائیڈ موبائل برآمد

ناندیڑ:21؍مئی ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ ضلع میں عوامی مقامات اور بازاروں سے لاپتہ ہونے والے قیمتی موبائل فون کی تلاش کے سلسلے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ نے پولیس اسٹیشن سائبر کے انچارج پولیس انسپکٹر دھیرج چوہان کو کارروائی کا حکم دیا تھا۔ اس ہدایت کے تحت سائبر سیل، لوکل کرائم برانچ اور ضلع بھر کے تمام پولیس اسٹیشنوں کی ٹیموں کو شامل کرکے لاپتہ موبائل فون تلاش کرنے کی مہم شروع کی گئی۔ناندیڑ کے پولیس اسٹیشن اور لوکل کرائم شاخ کی ٹیموں نے مختلف مقامات پر جا کر ضلع بھر سے لاپتہ ہونے والے موبائل فونز کی تلاش کی اور مجموعی طور پر 132 اینڈرائیڈ موبائل فون جن کی مالیت 18 لاکھ 72 ہزار روپئے ہے، برآمد کیے۔ ان موبائل فونز کی آج اجتماعی طور پر پولیس سپرنٹنڈنٹ صاحب کے ہاتھوں تقسیم کی گئی۔بازیاب کیے گئے موبائل فونز کے IMEI نمبرز ناندیڑ پولیس کے "Nanded Police” فیس بک پیج اور ٹویٹر پر اپلوڈ کیے گئے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے گمشدہ موبائل فون کا IMEI نمبر شناخت کرکے سائبر پولیس اسٹیشن ناندیڑ سے موبائل حاصل کریں۔یہ کارروائی پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سورج گُرو، بھوکر کے ایس ڈی پی او ڈاکٹر کھنڈے رائے دھرنے، خاتون ڈی ایس پی ڈاکٹر اشونی جگتاپ، انچارج پولیس انسپکٹر دھیرج چوہان کی رہنمائی میں مکمل کی گئی۔اس میں سب انسپکٹر ایم بی چوہان، پولیس اہلکار راجندر سٹی کر، دیپک اوڈھنے، داؤد پڈگے، کشور جیسوال، کاشیناتھ کارکھڈے، دیپک شیوالے، گیانیشور یننوار، دیپک راٹھوڑ، ایم پی او کانچن کاسبے، شبھنگی جادھو، ریشما پٹھان اور وینکٹیش سانگلے نے اہم کردار ادا کیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ CEIR پورٹل پر اپنے گمشدہ موبائل فون کی تفصیل اپلوڈ کریں تاکہ موبائل کی تلاش میں مدد مل سکے۔اس کامیاب کارروائی پر پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے تمام ٹیموں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے