कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ضلع میں شدید بارش سے تباہی؛ ضعیف میاں بیوی سمیت 4 افراد ہلاک،کئی دیہاتوں کا رابطہ منقطع، گھروں میں پانی داخل

ناندیڑ:16؍اگست ( شیخ عمران) ناندیڑ ضلع میں 15 اور 16 اگست 2025 کو ہونے والی شدید بارش نے عام زندگی کو بری طرح متاثر کردیا ہے۔ کئی مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس قدرتی آفت میں اب تک چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اور کئی مویشی بھی سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔
ناندیڑ ضلع کے مکھیڑ، قندھار، لوہا، حدگاؤں، بھوکر، دیگلور، مدکیھڑ، عمری اور نائگاؤں ان نو تعلقوں کے دہی علاقوں میں 15 اگست کو شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔ ان میں قندھار تعلقہ کے پھلول میں سب سے زیادہ 133.25 ملی میٹر بارش ہوئی۔ جبکہ 16 اگست کو قندھار، لوہا، دیگلور اور حمایت نگر ان چار تعلقوں کے چار دہی علاقوں میں شدید بارش ہوئی۔ لوہا تعلقہ کے شیودی منڈل میں سب سے زیادہ 103.75 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
جانی اور مالی نقصان:
16 اگست کی صبح 4 بجے قندھار تعلقہ کے کوٹ بازار میں شدید بارش کے باعث ایک گھر کی دیوار گر گئی، جس سے ایک ضعیف میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ان کی شناخت شیخ ناصر شیخ امین (عمر 72) اور شیخ حسینہ بیگم شیخ ناصر (عمر 68) کے طور پر ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ، کنوٹ تعلقہ کے سندگی (چکھلی) گاؤں میں پرَیم سنگھ موہن پوار (عمر 42) اسکول وین چلاتے ہوئے پانی کے بہاؤ میں بہہ گئے۔ ان کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔
لوہا تعلقہ کے رِسن گاؤں میں انل مورہری نائیک کا بیل اور وَلکی خورد گاؤں کے چندرکانت سنبھاجی گائکواڑ کی بھینس سیلابی پانی میں بہہ گئی۔ جبکہ تلے گاؤں کے کسان ستیش شیواجی راؤ دیشمکھ کی بھینس پر بجلی گرنے سے ہلاک ہونے کا شبہ ہے۔
دیہاتوں کا رابطہ منقطع، گھروں میں پانی داخل:
شدید بارش کے سبب کئی دیہاتوں کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ کنوٹ-عمرکھیڑ کے درمیان واقع پین گنگا پل پر پانی بہنے کی وجہ سے ٹریفک بند کر دی گئی ہے۔ اسی طرح، حمایت نگر کے شیرنجنی-سیلوڈہ شیرپلی اور کاماری-پِمپری سڑکوں پر بھی آمدورفت رک گئی ہے۔ دیگلور تعلقہ کے تُوپ شیلوگاؤں اور لَکھا گاؤں کا رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔
عمری تعلقہ کے موکھنڈی، واگھالا، کولاری اور جاورلہ دیہات میں ندیوں کے پانی کی سطح بڑھنے سے گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ حمایت نگر کے بورگڑی گاؤں میں 20 گھروں میں پانی گھس گیا ہے۔ ماہور تعلقہ کے رامونائک ٹانڈا میں چار گھروں میں پانی داخل ہونے سے ضروری اشیاء کا نقصان ہوا ہے۔ اردھا پور تعلقہ کے سیال واڑی موٹا ٹانڈا اور چھوٹا ٹانڈا میں ندی پر بنا پُل ٹوٹنے کے باعث دو سے تین دیہات کا رابطہ ٹوٹ چکا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے امدادی کام جاری:
اس قدرتی آفت کے بعد انتظامیہ کی جانب سے فوری امدادی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ کنوٹ میں ایک گؤشالہ میں پانی بھر جانے کے بعد جانوروں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ تمام دریا کنارے واقع دیہاتوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اسکول وین ڈرائیور کی لاش بھی ریسکیو ٹیم کو مل گئی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے