कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ضلع میں دفعہ 144 اور اسلحہ بندی نافذ

ناندیڑ: 27؍مارچ (نامہ نگار)ضلع ناندیڑ میں 28؍مارچ کی صبح 6 بجے سے لے کر 11؍اپریل 2026ء کی نصف شب تک اسلحہ بندی اور دفعہ 144 (جمع بندی ) کا حکم نافذ رہے گا، اس بات کی اطلاع ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ آفس کی جانب سے دی گئی ہے۔ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ نے مہاراشٹر پولیس ایکٹ 1951 کی دفعہ 37 (1) اور (3) کے تحت یہ احکامات جاری کیے ہیں۔ اس کے مطابق پانچ یا پانچ سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے اور حکم میں مذکور سرگرمیوں کو عوامی مقامات یا اس کے اطراف انجام دینے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ تاہم یہ حکم ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں، سرکاری ملازمین، شادی بیاہ، جنازہ، مذہبی پروگراموں، یاترا اور مجاز اتھارٹی سے خصوصی اجازت یافتہ جلوسوں پر لاگو نہیں ہوگا۔اسی طرح جلوسوں، اجتماعات، ریلیوں، مورچوں اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دینے کے اختیارات ضلع کے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے انچارج آفیسر اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ناندیڑ کی جانب سے مجاز قرار دیے گئے دیگر پولیس آفیسران کو حاصل ہوں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے