किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ ضلع جمعیۃ العلماء کے صدر حافظ عبد الحفیظ بلا مقابلہ منتخب

شہر صدر حافظ محمد رفیق اور ضلع جنرل سیکرٹری مولانا محمد ایوب قاسمی نامزد

ناندیڑ:17؍ستمبر (نمائندہ اعتبار) 17 ستمبر جمعیۃ العلماء الف کے انتخابات پورے ریاست مہاراشٹر میں ہورہے ہیں، اور مراٹھواڑہ میں بھی ضلعی سطح پر انتخابات عمل میں آئے ہیں، اسی پس منظر میں ضلع ناندیڑ و شہر کے انتخابات یہ آخری مرحلے میں بحسن و خوبی مسجد صدیق اکبر رحیم نگر ناندیڑ انجام پذیر ہوئے، واضح رہے کہ شہر و ضلع ناندیڑ کے انتخابات مراٹھواڑہ کے ذمہ داران کی موجودگی میں انتہائی پرسکون ماحول میں عمل میں آئے،یہ انتخابی نشست مفتی مرزا کلیم بیگ صاحب ندوی مراٹھواڑہ صدر جمعیۃ العلماء کی صدارت میں منعقد ہوئی، اور اس نشست کی نگرانی مولانا نصر اللہ سہیل صاحب ندوی جمعیۃ العلماء صدر ضلع جالنہ نے فرمائی، جبکہ اس نشست کی کاروائی مولانا محمد عیسیٰصاحب کاشفی نے فرمائی، اور مشاہد کے فرائض حافظ زبیر صاحب ہنگولی نے انجام دیئے،اس محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد نعتیہ کلام بھی پیش کیا گیا، نیز شہر ناندیڑ کی باڈی کے انتخابات پہلے منعقد کئے گئے، جس میں حافظ و قاری قاضی محمد رفیق صاحب کو جمعیۃ العلماء ناندیڑ شہر منتخب کیا گیا، اور شہر نائب صدور کے طور پر محمد عبید، مولانا عبد الوحید، عاطف شمیم عبد اللہ، محمد صادق کو بنایا گیا، شہر جنرل سیکرٹری عبدالمعز کو بنایا گیا،ضلع ناندیڑ جمعیۃ العلماء کے صدر کے عہدہ پر بلا مقابلہ پھر ایک بار حافظ عبد الحفیظ صاحب کو منتخب کیا گیا، اور ضلع نائب صدور مفتی محمد رضوان صاحب فلاحی، حافظ سلیم صاحب ملی، مبین انعامدار صاحب، مفتی محمد اکرم صاحب کو بنایا گیا، اور ضلع جنرل سیکرٹری مولانا محمد ایوب صاحب قاسمی کو بنایا گیا، اور سیکرٹری کے عہدہ پر سینئر صحافی الطاف احمد ثانی کو منتخب کیا گیا، اور ضلع خازن حافظ محمد سعید صاحب حنظلہ کو منتخب کیا گیا، اس موقع پر جمعیۃ العلماء ضلع ناندیڑ کے منتظمہ و عاملہ کے اراکین کثیر تعداد میں موجود تھی، آخر میں اجلاس کے صدر مفتی کلیم بیگ صاحب ندوی کی دعاء پر انتخابی نشست کا اختتام عمل میں آیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے