कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ شہر کے معزز ذمہ داران، علماء کرام اور اہلِ شہر!

تحریر:محمد اظہر خان (ایم پی جے، ناندیڑ)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج ہم ایک نہایت اہم اور حساس مسئلے کی طرف آپ کی توجہ دلانا چاہتے ہیں، جو ہمارے دینی شعائر، اجتماعی عبادت اور عوامی سہولت سے جڑا ہوا ہے، اور وہ ہے عیدگاہ کی موجودہ صورتحال۔
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ناندیڑ شہر کی عیدگاہ پہلے وزیرآباد، گاندھی پتلے کے قریب ایک کشادہ اور کھلے میدان میں قائم تھی۔ بعد میں اسے قدوائی نگر منتقل کیا گیا، اس وقت شہر کی آبادی کم تھی اور اردگرد کھلا میدان موجود تھا، جس کی وجہ سے لوگوں کو نمازِ عید ادا کرنے میں کسی قسم کی دشواری پیش نہیں آتی تھی۔
لیکن آج حالات یکسر بدل چکے ہیں۔ ناندیڑ شہر کی آبادی میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے، اور موجودہ عیدگاہ چاروں طرف سے آبادی میں گھِر چکی ہے۔ جگہ تنگ ہو گئی ہے، آمد و رفت مشکل ہو گئی ہے، اور بڑی تعداد میں لوگوں کے لیے وہاں نماز ادا کرنا نہایت دشوار ہو چکا ہے۔
حالانکہ عیدگاہ میں نماز ادا کرنا سنت ہے اور اس کا مقصد ہی یہ ہے کہ مسلمان کھلے میدان میں ایک بڑے اجتماع کی صورت میں عبادت کریں۔ لیکن جب وہی جگہ تنگی، بھیڑ اور خطرات کا سبب بننے لگے، تو شریعت ہمیں آسانی اور حفاظت کو بھی پیشِ نظر رکھنے کا حکم دیتی ہے۔
آج ہم دیکھتے ہیں کہ:
📍- لوگوں کو آنے جانے میں شدید دشواری ہوتی ہے
📍- رش اور ہجوم کی وجہ سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا ہے
📍- حالیہ واقعات نے ہمیں مزید سوچنے پر مجبور کر دیا ہے
📍- خدانخواستہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بڑا نقصان ہو سکتا ہے
ایسے میں یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہم سنجیدگی سے غور کریں اور اجتماعی طور پر فیصلہ کریں کہ:
🔅 شہر کے لیے ایک نئی، کشادہ اور محفوظ عیدگاہ کا انتظام کیا جائے
🔅 ایسی جگہ منتخب کی جائے جہاں بڑی آبادی آسانی سے جمع ہو سکے
🔅 آمد و رفت کے مناسب راستے ہوں
🔅 سیکیورٹی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے بہتر انتظامات ہوں
یہ صرف سہولت کا معاملہ نہیں، بلکہ امت کی حفاظت، اتحاد اور دینی شعائر کے بہتر اہتمام کا مسئلہ ہے۔
لہٰذا ہم تمام ذمہ داران، تنظیموں، علماء کرام اور اہلِ خیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیں، باہمی مشورے سے ایک بہتر حل نکالیں، اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثالی عیدگاہ کا قیام عمل میں لائیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح فیصلے کرنے اور امت کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے