किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ شہر کے مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر اہم نشست کا انعقاد

ریاستی نائب صدر تنظیم انصاری صاحب نے دو روزہ دورے میں مسائل کا گہرائی سے جائزہ لیا

ناندیڑ:22؍جون (راست )ایم پی جے مہاراشٹر کے ریاستی نائب صدر جناب تنظیم انصاری صاحب کے دو روزہ دورے کے موقع پر، بروز ہفتہ بعد نماز مغرب ناندیڑ شہر میں ایک اہم نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں شہر کے باشعور شہریوں، دانشوروں اور سماجی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ نشست ناندیڑ شہر کے زمینی اور دیرینہ مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے لیے ایک سنجیدہ کوشش ثابت ہوئی۔اس نشست کی صدارت جناب تنظیم انصاری صاحب نے کی، جنہوں نے نہایت توجہ اور سنجیدگی سے عوامی مسائل کو سنا اور ہر پہلو پر مدلل گفتگو کی۔
نشست میں درج ذیل اہم مسائل پر روشنی ڈالی گئی:
تعلیم اور معیار تعلیم: ناندیڑ کے سرکاری و نجی اسکولوں میں تعلیمی سہولیات کی کمی اور تعلیمی نظام میں بہتری کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
راستے اور سڑکیں: سڑکوں کی خستہ حالی اور ٹریفک کے بگڑتے نظام کو بہتر بنانے کی تجاویز دی گئیں۔
پانی کا بحران: شہری علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کے مسائل پر بات کی گئی اور حکومت کی بے توجہی پر سوال اٹھایا گیا۔
بے روزگاری: نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے ہنر مندی کے کورسز اور مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا گیا۔
صحت کا نظام: سرکاری اسپتالوں میں بنیادی سہولیات کی کمی، طبی عملے کی غیر موجودگی اور ادویات کی قلت جیسے مسائل کو اجاگر کیا گیا۔
اس موقع پر جناب الطاف حسین صاحب (نائب صدر، ایم پی جے)، جناب ایس ایم صمیم صاحب (ضلع صدر، ایم پی جے)، جناب محمد وسیم صاحب (صدر، ایم پی جے ناندیڑ شہر)، روزنامہ عالمی تحریک کے چیف ایڈیٹر جناب الطاف ثانی صاحب، سید اعجاز حسین صاحب، عارف سر، مدینہ ہارڈویئر کے پروپرائٹر جناب سیف الدین صاحب، انجینئر عبدالرزاق صاحب، جناب شیخ حمایت صاحب (صدر، ایم پی جے تعلقہ اردھاپور)، اظہر خان اور شیخ رفیق (نائب صدور، ایم پی جے ضلع ناندیڑ)، رفا مسکان (ضلعی جنرل سیکریٹری)، مصباح انجم سمیت کئی دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔شرکاء نے اپنے قیمتی تجربات اور تجاویز پیش کیں۔ جناب تنظیم انصاری صاحب نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ان مسائل کو ریاستی قیادت تک پہنچایا جائے گا اور ان کے حل کے لیے جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے۔یہ نشست ناندیڑ شہر کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کی جانب ایک مثبت قدم ہے، جو کہ ایم پی جے کی عوام دوست سوچ اور سرگرم کردار کی غمازی کرتا ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor aitebar news, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے