कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ناندیڑ شہر کے آٹو رکشہ گاڑیوں کے دستاویزات کی جانچ مہم

135 آٹو ڈرائیورز کے خلاف کیس و جرمانہ عائد

ناندیڑ:18؍دسمبر ( نمائندہ اعتبار) ناندیڑ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کو حل کرنے کے لیے ناندیڑ شہر کے آٹو رکشہ گاڑیوں کی دستاویزات کی جانچ مہم چلانے کے لیے پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار نے حکم دیا تھا۔جس کے مطابق سٹی ٹریفک برانچ وزیرآباد، ناندیڑ کی جانب سے 18 دسمبر 2024 ء کو آٹو رکشہ گاڑیوں کے دستاویزات کی جانچ مہم کے تحت 18 دسمبر 2024 ء کو ناندیڑ شہر کے آٹو رکشوں کے تمام دستاویزات، جن میں انشورنس، گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ، آٹو پرمٹ اور آٹو چلانے کا لائسنس شامل ہیں، کی خصوصی جانچ کی گئی۔ اس مہم کے دوران آٹو رکشہ کے پرمٹ ختم ہونے، دیگر دستاویزات مکمل نہ ہونے، اور یونیفارم نہ پہننے والے 135 آٹو ڈرائیورز کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے ای-چالان کے ذریعے 2,39,500 روپئے جرمانہ عائد کیا گیا۔ علاوہ ازیں، پچھلے زیر التوا 44 کیسز کا 26,700 روپئے جرمانہ گاڑی مالکان سے وصول کیا گیا۔اسی طرح اتوارہ سٹی ٹریفک برانچ کی جانب سے 38 گاڑی مالکان پر کارروائی کرتے ہوئے 36,500 روپئے ای-چالان کے ذریعے جرمانہ عائد کیا گیا۔ پولیس اسٹیشن ناندیڑ دیہی نے آٹو رکشوں کی دستاویزات کی جانچ کے دوران 70 آٹو رکشوں کی نامکمل دستاویزات کی بنا پر انہیں پولیس اسٹیشن ناندیڑ دیہی میں جمع کرایا ہے۔یہ مہم پولیس سپرنٹنڈنٹ ابیناش کمار کی ہدایت پر سینئر افسران کی موجودگی میں چلائی گئی۔ اس کے تحت یہ مہم اسسٹنٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ ناندیڑ شہر کرتیکا میڈم اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر سب ڈویژن اتوارہ سشیل کمار نائک کی موجودگی میں چلائی گئی۔ اس مہم میں شہر ٹریفک برانچ اتوارہ کے جگن پوار، پولیس اسٹیشن ناندیڑ دیہی کے انسپکٹر اومکانت چنچولکر، وزیرآباد ٹریفک برانچ کے انسپکٹر گٹے، سب انسپکٹر کلکرنی، سب انسپکٹر کوٹ تیرتھ والے، اور دیگر ٹریفک افسران موجود تھے۔آج کے دن شہر ٹریفک برانچ اتوارہ، وزیرآباد، اور پولیس اسٹیشن ناندیڑ دیہی کی جانب سے خصوصی مہم چلاتے ہوئے کل 173 آٹو رکشوں پر کارروائی کرتے ہوئے 2,76,000 روپئے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاوہ 44 زیر التوا کیسز کا 26,700 روپئے جرمانہ گاڑی مالکان سے وصول کیا گیا۔ نیز 70 آٹو رکشوں کی نامکمل دستاویزات کی بنا پر انہیں پولیس اسٹیشن ناندیڑ دیہی میں جمع کرایا گیا ہے۔ناندیڑ شہر کے آٹو رکشہ ڈرائیوروں؍مالکان کو مطلع کیا گیا ہے کہ یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔ لہٰذا اس مہم کو کامیابی سے چلانے کے لیے آٹو ڈرائیوروں؍مالکان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پولیس انتظامیہ کا تعاون کریں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے